دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Sarmaya e Aakhirat | سرمایہ آخرت

book_icon
سرمایہ آخرت

اور ایک دینار تو نے مسکین کو خیرات میں   دیا اور ایک دینار تو نے اپنے گھر والوں  پر خرچ کیا، ان میں   سب سے زیادہ اجروثواب اس دینار کا ہے جو تو نے اپنے گھر والوں  پر خرچ کیا۔)(مسلم)

سرکار دو عالم  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمکی شانِ جودو سخاوت

          جودِ حقیقی یہ ہے کہ بغیر غرض و عوض  کے  ہو اور یہ صفت ہے حق سبحانہ کی جس نے بغیر کسی غرض وعوض  کے  تمام ظاہری وباطنی نعمتیں  اور تمام حسی و عقلی کمالات خلائق پر افاضہ کئے ہیں   ۔

          اللہ تعالیٰ  کے  بعد’’ اَجْوَدُ الْاَجْوَدِیْن‘‘اس  کے  حبیب پاک محمد رسول اللہ  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمہیں  ،آپ سے کبھی کسی چیز کا سوال نہ کیا گیا کہ اس  کے  مقابل آپ نے ’’ لا  ‘‘ (نہیں  ) فرمایا ہو۔([1]) (بخاری)

          یعنی آپ کسی  کے  سوال کو رد نہ فرماتے اگر موجود ہوتا تو عطا فرماتے اور اگر پاس نہ ہوتا تو قرض لے کر دیتے یا وعدءہ عطا فرماتے۔

           ایک دفعہ ایک سائل  آپ کی خدمت میں   حاضر ہواحضور عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام نے فرمایا: میرے پاس کوئی  چیز نہیں   مگریہ کہ تو مجھ پر قرض کرے جب ہمارے پاس کچھ آجائے گاہم اسے ادا کردیں  گے،حضرت عمر فاروق َرضِیَ اللہُ عَنْہ نے عرض کی: یارسول اللہ  (صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم ) خدا نے آپ کو اس چیز کی تکلیف نہیں   دی جو آپ کی قدرت میں   نہیں  فاروق اعظم رَضِیَ اللہُ عَنْہ کی یہ بات حضور اکرم  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمکو پسند نہ آئی ، انصار میں   سے ایک شخص بولا:  (صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم )عطاکیجئے اور عرش  کے  مالک سے تقلیل کا خوف نہ کیجئے،یہ سن کر آپ نے تبسم فرمایا اور آپ  کے  روئے مبارک پر تازگی و خوشحالی پائی  گئی  فرمایا اسی کا امر فرمایا گیا ہے ۔ ([2])

شانِ عطائے حضور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم

          عَلابن حضرمی رَضِیَ اللہُ عَنْہنے بحرین  کے  خراج میں   ایک لاکھ درہم سرکار دوعالم کی خدمت میں   بھیجے ، حضور عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام نے فرمایا : اس کو مسجد میں   ڈال دو۔ جب حضور عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام نماز سے فارغ  ہوئے تو اس مال  کے  پاس بیٹھ گئی اور تقسیم فرمانے لگے آپ  کے  چچا حضرت عباس رَضِیَ اللہُ عَنْہ آپ  کے  پاس آئے اور عرض کی : یارسول اللہ! مجھے اس مال میں   سے دیجئے کیونکہ جنگِ بدر  کے  دن میں   نے فدیہ دے کر اپنے آپ کو اور عقیل بن ابی طالب کو آزاد کرایا تھا،حضور عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام نے فرمایا : (جس قدر چاہتے ہو اپنے ہاتھ سے) لے لو،حضرتِ عباس رَضِیَ اللہُ عَنْہ نے دونوں  ہاتھوں  سے اپنے کپڑے میں   (بہت سا مال) ڈال لیا، پھر اٹھانے لگے تو نہ اٹھا س کے ، عرض کی : یارسول اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمآپ کسی سے فرمادیں  کہ اٹھا کر مجھ پر رکھ دے، حضور عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام نے فرمایا : میں   کسی سے اٹھانے کو نہیں   کہتا،حضرت عباس رَضِیَ اللہُ عَنْہنے عرض کی : آپ خود اٹھا کر مجھ پر رکھ دیں،حضور عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلامنے فرمایا: میں   اسے نہیں   اٹھاتا،اس پر حضرت عباس رَضِیَ اللہُ عَنْہ  نے اس میں   سے کچھ گرادیا پھر اٹھانے لگے تو تب بھی نہ اٹھا س کے ، عرض کی : یارسول اللہ (صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم)آپ کسی سے فرمادیں  کہ اٹھا کر مجھ پر رکھ دے،حضور عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام نے فرمایا : میں   کسی سے اٹھانے کو نہیں   کہتا،حضرت عباس رَضِیَ اللہُ عَنْہ بولے : آپ خود اٹھا کر مجھ پر رکھ دیں ، حضور عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام نے فرمایا : میں   اسے نہیں   اٹھاتا،اس پر حضرت عباس رَضِیَ اللہُ عَنْہ نے اس میں   سے کچھ گرادیا پھر اسے اپنے کندھے پر اٹھالیا اور روانہ  ہوئے، حضور اقدس صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمان کی طرف دیکھتے رہے یہاں  تک کہ وہ غاءب ہوگئی  اور حضوران کی طمع پر تعجب فرماتے تھے، الغرض حضور عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام نے وہ سارا مال اسی وقت لوگوں  کو بانٹ کر دے دیا، چنانچہ حضور عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام وہاں  سے اٹھے تو ایک بھی درہم باقی



 [1] فیض القدیر، تحت الحدیث: ۲۸۶۰، ۳/۱۳۴اشارۃً

 [2] الشمائل المحمدیۃ للترمذی،باب ماجاء فی خلق رسول اللّٰہ،ص۲۰۱، الحدیث:۳۳۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن