دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Sarmaya e Aakhirat | سرمایہ آخرت

book_icon
سرمایہ آخرت

ہویا کپڑا دیا ہو اس کا ہاتھ پکڑ کر جنت میں   پہنچادے۔([1])(طبرانی)

          سرکارِ دوعالم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمنے فرمایا : (قیامت  کے  دن)اللہ تعالیٰ فقیر سے اس طرح معذرت کرے گا جیسے آدمی آدمی سے کیا کرتا ہے، فرمایاے گا: میری عزت و جلال کی قسم! میں   نے تجھ سے دنیا کو اس لیے نہیں   ہٹایا تھا کہ تو میرے نزدیک حقیر تھا بلکہ اس لیے ہٹایا تھا کہ تیرے لیے آج بڑا اعزاز ہے، میرے بندے! ان جہنمی لوگوں  کی صفوں  میں   چلا جا اور جس نے تجھے میری خاطر کھانا کھلایا ہو یا کپڑا دیا ہو وہ تیرا ہے وہ اس حالت میں   جہنمی لوگوں  میں   جائے گا کہ یہ لوگ منہ تک پسینہ میں   غرق ہوں  گے وہ پہچان کر ان کو جنت میں   داخل کرے گا۔([2]) (ابن حبان)

          ایک مرتبہ سرکار دوعالم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمنے فرمایا : لوگو ! تم اپنے مال سے دوسروں  کو  فا ئدہ     نہیں   پہنچاتے؟ تمہیں   چاہیے کہ فراخ حوصلہ بنو، کشادہ دلی سے کام لو اور جو دو کرم  کے  دروازے کھول دو۔ 

          رسول اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم کا ارشاد: حَسد دو اشخاص  کے  علاوہ کسی پر جاءز نہیں   ( مناسب نہیں  ) ایک وہ جسے اللہ تعالیٰ نے قرآن کی تلاوت عطا فرمائی اور وہ اس کی تلاوت میں   نہ دن دیکھتا ہے نہ رات ، دوم وہ جسے اللہ تعالیٰ نے دولت کی کثرت عطا فرمائی اور اسے (اللہ کی راہ میں  ) خرچ کرتے  ہوئے نہ دن دیکھتا ہے نہ رات ۔([3]) ( مسلم)

          واضح رہے کہ حسد دوقسم کا ہے، ایک یہ کہ دوسرے کی نعمت کا زوال چاہنا، یہ مطلقاً حرام ہے، دوم یہ کہ یہ آرزو کرنا کہ اللہ  مجھے بھی یہ نعمت عطا کرے، اسے غِبْطَہ (رشک) کہتے ہیں    یہ مطلقاً جاءز ہے، اس حدیث میں   یہی مراد ہے۔

ابلیس  کے  دوست اور دشمن

          حضرت یحییٰ بن زَکریَّا عَلَیْہِمَاالسَّلَام نے ایک مرتبہ ابلیس کو دیکھا تو اس سے دریافت فرمایا: تو کس شخص کو سب سے زیادہ دشمن سمجھتا ہے اور کس شخص کو سب سے زیادہ دوست رکھتا ہے؟ ابلیس نے جواب دیا: میں   زاہد بخیل کو سب سے زیادہ دوست رکھتا ہوں  کیونکہ وہ بڑی محنت  کے  ساتھ اللہ کی عبادت کرتا ہے اور اس کا بخل اس کی تمام عبادت کو ضائع کردیتا ہے اور فاسق سخی کو میں   اپنا بڑا دشمن سمجھتا ہوں  کہ بڑے مزے  کے  ساتھ عیش و آرام کی زندگی بسر کرتا ہے لیکن سخاوت سے باز نہیں   آتا میں   اس  کے  اس عمل سے ڈرتا رہتاہوں  کہ کہیں   اللہ تعالیٰ اس کو توبہ کرنے کی توفیق نہ دے دے اور وہ بخش نہ دیا جائے۔([4]) (کیمیائے سعادت)

صدقہ برہان ہے

       سرکار دو عالم  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمکا ارشاد: الصَّدَقَۃُ بُرھانٌ۔ ([5]) (مسلم )

       صدقہ (خیرات) قطعی دلیل ہے۔

       اللہ تعالیٰ کی عبادت و طاعت کی راہ میں   حُبّ مال یعنی مال و دولت کی محبت ایک بھاری پتھر ہے، مال و دولت  کے  کمانے اور اس کو جمع کرنے کی خاطر آدمی نماز روزہ حج اور زکوۃ جیسے بنیادی فراءض کی ادائی گی میں   کوتاہی کرتا ہے اور بعض اوقات سرکش نفس اور شیطان  کے  بہکائے میں   آکر ان فراءض کو ترک کر بیٹھتا ہے، ماں  باپ، بہن بھائی ، رشتہ داروں  ، محلہ والوں  اور عام لوگوں   کے  حقوق ادا نہیں   کرتا، اور فسق و فجور ، بدکاریوں  میں   مبتلا ہو کر اپنی عاقبت بھی تبا ہ کرلیتا ہے۔

 



 [1] حلیۃ الاولیاء ،۴۲۰- ابوربیع السائح، ۸/۳۲۹،الحدیث:۱۲۳۸۱ وکشف الخفائ، ۱/۳۱، الحدیث: ۶۸ و احیاء العلوم، کتاب الفقر والزہد، ۴/۲۴۳

 [2] احیاء العلوم، کتاب الفقر والزہد، ۴/۲۴۳

 [3] مسلم،کتاب صلاۃ المسافرین، باب فضل من یقوم بالقران ویعلمہ ، ص۴۰۷، الحدیث: ۸۱۵

 [4] احیاء العلوم ، کتاب ذم البخل وذم حب المال، ۳/۳۱۶

 [5] مسلم، کتاب الطہارۃ، باب فضل الوضوء ص۱۴۰، الحدیث: ۲۲۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن