30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ذریعے)پیسٹ کی گئی ی ہیں ۔
٭… کنز الایمان کا ذوق رکھنے والوں کیلئے حاشیہ میں ترجمہ کنز الایمان بھی پیش کیاگیا ہے۔
٭…آیات و تراجم کا تقابل کنزالایمان( مطبو عہ مکتبۃ المدینہ)سے دو مرتبہ کیا گیا ہے۔
٭…علاماتِ ترقیم (Punctuation Marks)یعنی کاما، فل اسٹاپ، کالن، انورٹڈ کاماز (Inverted Commas (وغیرہ کا ضرورتاً اہتمام کیا گیا ہے۔
٭…کتاب کو خوبصورت بنانے کے لیے ہیڈنگز(Headings) ،قرآنی آیات، بعض عبارات،نمبرنگ اور باوڈروغیرہ کی ترکیب ڈیزائنگ سافٹ ویئر Corel Draw کے ذریعے کی گئی ی ہے۔
٭…دو مرتبہ پوری کتاب کی پروف ریڈنگ کی گئی ی ہے ۔
اس کام میں آپ کو جو خوبیاں نظر آئیں یقیناوہ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی عطا اور اس کے پیارے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی عنایت سے ہیں اورعلمائے کرام رَحِمَہُمُ اللّٰہُ السَّلَام بالخصوص شیخ طریقت امیر اہلسنّت بانی دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطارؔ قادری ضیائی مدظلہ العالِی کے فیضان کا صدقہ ہیں اور باوجود احتیاط کے جو خامیاں رہ گئیں انہیں ہماری طرف سے نا دانستہ کوتاہی پر محمول کیا جائے۔ قارئین خصوصاً علماء کرام دَامَتْ فُیُوْضُہُم سے گزارش ہے اگر کوئی خامی آپ محسوس فرمائیں یا اپنی قیمتی آراء اور تجاویزدینا چاہیں توہمیں تحریری طور پر مطلع فرمائیے۔ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ ہمیں اپنی رضا کے لیے کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور دعوت ِاسلامی کی مجلس ’’ المدینۃ العلمیۃ ‘‘ اور دیگر مجالس کو دن گیارھویں رات بارھویں ترقی عطافرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّم ۔
شعبہ تخریج المدینۃ العلمیۃ
قال اللہ عَزَّوَجَلَّ : وَ لِلّٰهِ غَیْبُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ اِلَیْهِ یُرْجَعُ الْاَمْرُ كُلُّهٗ فَاعْبُدْهُ وَ تَوَكَّلْ عَلَیْهِؕ-وَ مَا رَبُّكَ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعْمَلُوْنَ۠(۱۲۳) ([1]) (پ۱۲، رکوع۱۰(
اللہتعالیٰ کا ارشاد:اور اللہ ہی کے لیے ہیں آسمانوں اور زمین کے غیب(اس سے کچھ چھپ نہیں سکتا) اور اسی کی طرف سب کاموں کی رجوع ہے، تو اس کی بندگی کرواور اس پر بھروسہ رکھو اور تمہارا رب تمہارے کاموں سے غافل نہیں ۔
توکل کے لغوی معنی ہیں اعتماد اور بھروسہ کرنا، اپنے عجز کا اقرار کرنا، اپنے کام کو کسی کے حوالے کرنا، کسی کو وکیل بنانا۔
توکل کے شرعی معنی ہیں صرف اللہ تعالیٰ پر اعتماد اور بھروسہ کرنا اور کاموں کو اس کے سپرد کردینا۔([2])
دنیا عالم اَسباب ہے، اللہ تعالیٰ نے دنیا او ردین کے جملہ اُمور کو اَسباب و وسائل سے متعلق اور وابستہ کیا ہے او ر اسی نے انسان کو اَسباب و وسائل اختیار کرنے کا حکم فرمایا ہے اور اَسباب و وسائل سے کام لینے اور تدبیر کرنے کی خاطر انسان کو عقل و فہم اور تصرف کرنے کی قدرت ، قوت اور اختیار دے کر واضح کردیا ہے کہ
لَّیْسَ لِلْاِنْسَانِ اِلَّا مَا سَعٰىۙ(۳۹) (النجم ، رکوع۶) ([3]) انسان کو وہی کچھ ملے گا جو وہ کوشش کرتا ہے۔
[1]ترجمۂ کنزالایمان: اور اللہ ہی کے لیے ہیں آسمانوں اور زمین کے غیب اور اسی کی طرف سب کاموں کی ر جوع ہے تو اس کی بندگی کرو اور اس پر بھروسہ رکھو اور تمہارا رب تمہارے کاموں سے غافل نہیں ۔(پ۱۲، ھود : ۱۲۳)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع