30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ہے۔([1]) (مسلم)
سرکار دوعالم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمدو کام کسی کے سپرد نہ فرماتے تھے بلکہ خود کرتے تھے، ایک یہ کہ رات کو وضو کا پانی خود رکھتے اور اس کو ڈھانک دیتے تھے، دوم یہ کہ مسکین کو اپنے دست مبارک سے دیتے تھے۔(دارقطنی)
سرکار دو عالم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمکا ارشاد: خرچ کرنے والے اور بخیل کی مثال ایسی ہے کہ دو شخصوں کے بدن پر دو کُرتے لوہے کے ہوں چھاتی سے لے کر گردن تک۔ خرچ کرنے والا جس طرح خرچ کرتا جاتا ہے وہ کُرتا پھیلتا جاتا ہے اور کڑیاں ڈھیلی ہوتی جاتی ہیں یہاں تک کہ وہ کُرتا اسکی انگلیوں تک پہنچ جائے اور بخیل خرچ کرنے میں جس قدر بخل کرتا ہے اتنا ہی اس کے کُرتے کی کڑیاں سکڑتی ہیں اور جہاں کی تہاں گڑ جاتی ہیں ، ہوتے ہوتے جب گلا دبنے لگتا ہے تو اسے پھیلانا چاہتا ہے مگر پھیل نہیں سکتا۔ ([2]) (بخاری، مسلم)
سرکار دوعالم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمکا ارشاد : ظلم سے بچو کہ ظلم قیامت میں اندھیرا بن جائے گا اور فحش سے بچوکہ اللہ کو فاحش اور مُتَفَحِّش دونوں ناپسند ہیں اور بخل سے بچو کہ اس نے تم سے پہلے لوگوں کو ہلاک کردیا، بخل نے ان کو جھوٹ پر آمادہ کیا توجھوٹ بولنے لگے، ظلم پر ابھارا تو ظلم کرنے لگے، رشتہ داریوں کے تعلقات توڑنے پر اُبھارا تو انہوں نے رشتہ داروں سے تعلقات منقطع کردیئے۔ ([3]) (مسلم، حاکم)
نیز فرمایا: سخی گنہگار اللہ تعالیٰ کے نزدیک بخیل عابد سے اچھا ہے۔ ([4]) (ترمذی)
نیز فرمایا: بُخل اور ایمان کسی بندے کے دل میں جمع نہیں ہوتے۔([5]) (نسائی )
نیز فرمایا: دو عادتیں ایماندار میں جمع نہیں ہوتیں ، بُخل اور بدخُلقی۔ ([6]) (ترمذی)
نیز فرمایا: بخیل جنت میں نہیں جائے گا۔([7]) (ترمذی)
بخیل ار بود زاہدِ بحر و بر بہشتی نہ باشد بہ حُکمِ خبر
(حضرت سعدی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ)
بخیل اگرچہ خشکی اور تری کے ہر مقام میں عبادت کرچکا ہو حدیث کی رُو سے جنت میں نہیں جائے گا۔
رسول اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمکا ارشاد : جنتیوں کی صف (قطار) بنائی جائے گی پھران کے پاس سے ایک جہنمی آدمی گزرے گا توکہے گا: اے فلاں کیا تو مجھے پہچانتا نہیں ، میں وہی ہوں جس نے تجھے شربت پلایا تھا اور کوئی ان جہنمیوں میں سے کہے گا: میں وہی ہوں جس نے ایک مرتبہ وضو کا پانی دیاتھا، تو وہ جنتی آدمی اس کی شفاعت کر کے اسے جنت میں داخل کرادے گا۔([8]) (ابن ماجہ)
سرکار دو عالم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمنے فرمایا: فقراء کی جان پہچان کثرت سے رکھا کرو اور ان کے اوپر احسانات کیا کرو ان کے پاس بڑی دولت ہے، ایک صحابی نے عرض کی:یارسول اللہ( صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم) وہ دولت کیا ہے؟ فرمایا: ان سے قیامت کے دن کہا جائے گا کہ جس نے تمہیں کوئی ٹکڑا کھلایاہویا پانی پلایا
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع