دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Sarmaya e Aakhirat | سرمایہ آخرت

book_icon
سرمایہ آخرت

کے  دونے کردے گا اور تمہیں   بخش دے گا، اور اللہ قدر فرمانے والا حلم والا ہے، ہر نہاں  اور عیاں  کا جاننے والا عزت والا حکمت والا ہے ۔([1]) (پارہ ۲۸، رکوع۱۶)

          اللہ تعالیٰ کا ارشاد: تم ہر گز بھلائی  کو نہ پہنچو گے جب تک راہ خدا میں   اپنی پیاری چیز نہ خرچ کرو اور تم جو کچھ خرچ کرو اللہ کو معلوم ہے۔([2]) (پارہ ۴، رکوع۱)

          اللہ تعالیٰ کا ارشاد: اگر خیرات علانیہ دو تو وہ کیا ہی اچھی بات ہے اور اگر چھپا کرفقیروں  کو دو تویہ تمہارے لیے سب سے بہتر ہے (صدقہ فرض کا ظاہر کر کے  دینا افضل اور نفل کا چھپا کر) اور اس میں   تمہارے کچھ گناہ گھٹیں  گے اور اللہ کو تمہارے کاموں  کی خبر ہے،اور انہیں   راہ دینا تمہارے ذمہ لازم نہیں   ہاں  اللہ راہ دیتا ہے جسے چاہتا ہے اور جو تم اچھی چیز دو تو تمہارا ہی بھلا ہے(تو دوسروں  کو اس کا احسان نہ جتاؤ) اور تمہیں   خرچ کرنا مناسب نہیں   مگر اللہ کی مرضی چاہنے  کے  لیے اور جو مال دو تمہیں   پورا ملے گا اور نقصان نہدیئے ے جاؤگے ان فقیروں   کے  لئے جو راہِ خدا میں   ر و کے  گئی  ے(یعنی صدقہ وخیرات کا بہترین مصرف وہ فقراء ہیں    جنہوں  نے اپنے نفوس کو جہاد واطاعت الٰہی پر روکا ) زمین میں   چل نہیں   سکتے (کیونکہ انہیں   دینی کاموں  سے اتنی فرصت نہیں   کہ وہ چل پھر کر کسب معاش کرسکیں  ) نادان انہیں   تونگر سمجھے بچنے  کے  سبب (چونکہ وہ کسی سے سوال نہیں   کرتے اس لئے ناواقف لوگ انہیں   مالدار خیال کرتے ہیں   ) تو انہیں   انکی صورت سے پہچان لے گا (کہ مزاج میں   تواضع وانکساری ہے ، چہروں  پر ضعف  کے  آثار ہیں    بھوک سے رنگ زرد پڑ گئی ہیں   )لوگوں  سے سوال نہیں   کرتے کہ گڑگڑا نا پڑے، اور تم جو خیرات کرو اللہ اسے جانتا ہے وہ جو اپنے مال خیرات کرتے ہیں    رات میں   اور دن میں   چھپے اور ظاہر(راہ خدا میں   خرچ کرنے کا نہایت شوق رکھتے ہیں    اور ہر حال میں   خرچ کرتے رہتے ہیں    ) ان  کے  لیے ان کا نیگ ہے ان  کے  رب  کے  پاس ان کو نہ کچھ اندیشہ ہو نہ کچھ غم۔([3]) (پارہ ۳، رکوع ۵،۶)

             اللہ تعالیٰ کا ارشاد :

            اور اللہ کی بندگی کرو اور اس کا شریک کسی کو نہ ٹھہراؤ(نہ جاندار کو نہ بے جان کو، نہ اس کی ربوبیت میں   ، نہ اس کی عبادت میں  )اور ماں  باپ سے بھلائی  کرو(ادب و تعظیم  کے  ساتھ اور ان کی خدمت میں   مستعدرہنا اور ان پر خرچ کرنے میں   کمی نہ کرو) اور رشتہ داروں  (حدیث شریف میں   ہے رشتہ داروں   کے  ساتھ اچھے سلوک کرنے والوں  کی عمر دراز اور رزق وسیع ہوتا ہے۔ بخاری ، مسلم ) ([4])اور یتیموں  اور محتاجوں  اور پاس  کے  ہمسائے اور دور  کے  ہمسائے اور کروٹ  کے  ساتھی(یعنی بیوی یا جو صحبت میں   رہے یا رفیق سفر ہو یا ساتھ پڑھے یا مجلس ومسجد میں   برابر بیٹھے) اور راہ گیر(مسافر ومہمان)اور اپنی باندی غلام سے، بے شک اللہ کو خوش نہیں   آتا کوئی  اترانے والا بڑائی  مارنے والا (متکبر خود بیں  جو رشتہ داروں  اور ہمسایوں  کو ذلیل سمجھے )جو آپ بخل کریں  اور اوروں  سے بخل  کے  لیے کہیں  (بخل یہ ہے کہ خود کھائے دوسروں  کو نہ دے، شح یہ ہے کہ نہ کھائے نہ کھلائے، سخا یہ ہے کہ خود بھی کھائے اور دوسروں  کو بھی کھلائے ، جود یہ ہے کہ آپ نہ کھائے دوسروں  کو کھلائے) اور اللہ نے جو انہیں   اپنے فضل سے دیا ہے اسے چھپائیں ، اور کافروں   کے  لیے ہم نے ذلت کا عذاب تیار کر رکھا ہے اور جو اپنے مال لوگوں   کے  دکھاوے کو خرچ کرتے ہیں    (محض نمود ونماءش اور نام آوری  کے  لیے خرچ کرتے ہیں    انہیں   رضائے الہی مقصود نہیں   ہوتی) اور ایمان نہیں   لاتے اللہ پر اور نہ قیامت پر، اور جس کا مصاحب شیطان ہوا تو کتنا برا مصاحب ہے،اور ان کا کیا نقصان تھا اگر ایمان لاتے اللہ پر اور قیامت پر، اور اللہ  کے دیئے ے میں   سے اس کی راہ میں   خرچ کرتے(اس میں   سراسر ان ہی کا نفع تھا ) اور اللہ ان کو جانتا ہے اللہ ایک ذرہ بھر ظلم نہیں   فرماتا اور اگر کوئی  نیکی ہو تو اسے دونی کرتا اور اپنے پاس سے بڑا ثواب دیتا ہے۔([5])



 [1] ترجمۂ کنزالایمان:تمہارے مال اور تمہارے بچے جانچ ہی ہیں اور اللّٰہ کے پاس بڑا ثواب ہے تو اللّٰہ سے ڈرو جہاں تک ہوسکے اور فرمان سنو اور حکم مانو اور اللّٰہ کی راہ میں خرچ کرواپنے بھلے کو اور جو اپنی جان کی لالچ سے بچایا گیاتو وہی فلاح پانے والے ہیں اگر تم اللّٰہ کو اچھا قرض دو گے وہ تمہارے لیے اس کے دونے کردے گا اور تمہیں بخش دے گا اور اللّٰہ قدر فرمانے والا حلم والا ہے ہر نہاں اور عیاں کا جاننے والا عزت والا حکمت والا ۔ (پ۲۸،التغابن:۱۵-۱۸)

 [2] ترجمۂ کنزالایمان: تم ہر گز بھلائی کو نہ پہنچو گے جب تک راہ خدا میں اپنی پیاری چیز نہ خرچ کرو اور تم جو کچھ خرچ کرو اللّٰہ کو معلوم ہے۔(پ۴، اٰل عمرٰن:۹۲)

 [3] ترجمۂ کنزالایمان: اگر خیرات علانیہ دو تو وہ کیا ہی اچھی بات ہے اور اگر چھپا کرفقیروں کو دو یہ تمہارے لیے سب سے بہتر ہے اور اس میں تمہارے کچھ گناہ گھٹیں گے اور اللّٰہ کو تمہارے کاموں کی خبر ہے انہیں راہ دینا تمہارے ذمہ لازم نہیں ہاں اللّٰہ راہ دیتا ہے جسے چاہتا ہے اور تم جو اچھی چیز دو تو تمہارا ہی بھلا ہے اور تمہیں خرچ کرنا مناسب نہیں مگر اللّٰہ کی مرضی چاہنے کے لیے اور جو مال دو تمہیں پورا ملے گا اور نقصان نہ دیئے جاؤگے ان فقیروں کے لئے جو راہِ خدا میں ر وکے گئ ے زمین میں چل نہیں سکتے نادان انہیں تونگر سمجھے بچنے کے سبب تو انہیں انکی صورت سے پہچان لے گا لوگوں سے سوال نہیں کرتے کہ گڑگڑا نا پڑے اور تم جو خیرات کرو اللّٰہ اسے جانتا ہے وہ جو اپنے مال خیرات کرتے ہیں رات میں اور دن میں چھپے اور ظاہر ان کے لیے ان کا نیگ(اجر)ہے ان کے رب کے پاس ان کو نہ کچھ اندیشہ ہو نہ کچھ غم۔ (پ۳،البقرۃ:۲۷۱-۲۷۴)

 

 [4] بخاری،کتاب البیوع، باب من احب البسط فی الرزق، ۲/۱۰، الحدیث:۲۰۶۷ و کتاب الادب، باب من بسط لہ فی الرزق بصلۃ الرحم، ۴/۹۷، الحدیث: ۵۹۸۵ و مسلم، کتاب البر والصلۃ والآداب، باب صلۃ الرحم وتحریم قطیعتھا، ص۱۳۸۴، الحدیث: ۲۵۵۷

 [5] ترجمۂ کنزالایمان:اور اللّٰہ کی بندگی کرو اور اس کا شریک کسی کو نہ ٹھہراؤ اور ماں باپ سے بھلائی کرو اور رشتہ داروں اور یتیموں اور محتاجوں اور پاس کے ہمسائے اور دور کے ہمسائے اور کروٹ کے ساتھی اور راہ گیر اور اپنی باندی غلام سے بے شک اللّٰہ کو خوش (پسند) نہیں آتا کوئی اترانے والا بڑائی مارنے والاجو آپ بخل کریں اور اوروں سے بخل کے لیے کہیں اور اللّٰہ نے جو انہیں اپنے فضل سے دیا ہے اسے چھپائیں اور کافروں کے لیے ہم نے ذلت کا عذاب تیار کررکھا ہے اور وہ جو اپنے مال لوگوں کے دکھاوے کو خرچ کرتے ہیں اور ایمان نہیں لاتے اللّٰہ اور نہ قیامت پر اور جس کا مصاحب (ساتھی و مشیر) شیطان ہوا تو کتنا برا مصاحب ہے اور ان کا کیا نقصان تھا اگر ایمان لاتے اللّٰہ اور قیامت پر اور اللّٰہ کے دیئے میں سے اس کی راہ میں خرچ کرتے اور اللّٰہ ان کو جانتا ہے اللّٰہ ایک ذرہ بھر ظلم نہیں فرماتا اور اگر کوئی نیکی ہو تو اسے دونی کرتا اور اپنے پاس سے بڑا ثواب دیتا ہے۔ (پ۵، النسآء: ۳۶ -۴۰)

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن