30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کو کس قدر خرچ دے کر جاؤں ، ان کی اہلیہ نے کہا:جس قدر میری زندگی کے دن دے جاؤ اتنے دنوں کا خرچ دیتے جاؤ، حضرت حاتم اصم رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ نے فرمایا: زندگی کے دن دینا میرے اختیار میں نہیں یہ کام تو اللہ تعالیٰ کے ذمہ ہے، ان کی اہلیہ نے کہا: تو پھر رزق پہنچانا بھی تو اللہ تعالیٰ ہی کے ذمہ ہے، آپ مطمئن ہو کر روانہ ہوگئی ،کچھ دنوں بعد محلے کی مستورات ملنے کے لیے (ان کے گھر) آئیں اور انہوں نے پوچھا: حضرت حاتم اصم تو حج کے لیے جاچکے ہیں آپ کے اخراجات اور کھانے پینے کے لیے خرچ کی کیا صورت ہے؟ حضرت حاتم کی اہلیہ نے جواب دیا: ہاں ! کھانے والا چلا گیا ہے اور دینے والا موجود ہے۔ (ملفوظات روضے دھنی ، احیاء العلوم)
تو پھر مُردوں کا مال کس کام کا ؟
حضرت حاتم اصم رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ سے ایک شخص نے کہا: فلاں آدمی نے بڑی دولت جمع کرلی ہے،فرمایا:کیا اس نے اس کے مطابق اپنی زندگی کا انتظام کرلیا ہے؟وہ بولا: نہیں ، فرمایا : تو پھر مُردوں کا مال کس کام کا۔
آگاہ اپنی موت سے کوئی بشر نہیں سامان سو برس کا ہے پل کی خبر نہیں
حضرت سیدمحمد کرمانی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کرما ن کے رئیس تھے زرعی زمین باغات اور شہری جائی داد کے مالک تھے تاہم سیاحت کے شوق میں تجارت بھی کرتے تھے سامان تجارت کرمان سے لاہور لا کر فروخت کیا کرتے تھے،واپسی میں پاک پتن شریف پہنچ کر حضرت بابا فرید الدین گنج شکر رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کی زیارت کرتے ہوئے ملتان جاتے آخر حضرت بابا صاحب کی صحبت نے اپنا اثر دکھایا سید محمد کرمانی نے اپنا تمام اثاثہ راہِ خدا میں دے دیا اور تارک الدنیا ہو کر حضرت بابا صاحب کے درویشوں میں شامل ہوگئی ۔
آپ کی اہلیہ محترمہ حضرت بی بی رانی صاحبہ نے بھی اپنے خاوند کا ساتھ دیا اور حضرت بابا صاحب کی مرید ہوگئی ی ں اور فقرو فاقہ کی زندگی بسر کرنے لگیں ، دوسرے درویشوں کے ساتھ سید محمد کرمانی بھی لنگر خانے کے لیے ٹینٹ (کریل کے پھل، ڈیلے) لینے جنگل جایا کرتے تھے مگر چونکہ عمر کا زیادہ حصہ عیش و آرام میں گزرا تھا اس لیے تیز دھوپ اور سخت گرمی میں کانٹے دار درختوں کے پھل توڑنے میں بڑی مشقت برداشت کرنی پڑتی تھی آپ کے نرم ونازک ہاتھ لہولہان ہوجاتے تھے ایک دن حضرت بابا صاحب نے فرمایا: سید کے لیے رعایت ہے وہ ڈیلے لینے جنگل نہ جایا کریں ہم نے اس کی خدمت قبول کرلی، اس طرح سید محمد کرمانی نے اٹھارہ سال گزاردیئے ے،جب حضرت بابا صاحب نے حضرت نظام الدین اولیاء رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کو خلافت عطا فرما کر دہلی بھیجا تو آپ نے سید محمد کرمانی کو بھی ان کے ہمراہ جانے کا حکم دیا اور دونوں میں مواخات (بھائی چارہ) قائم کردی تھی فرمایا:
درصحبتِ یکد یگر با شید و میانِ شما مواخات با شد ۔([1])
ایک دوسرے کی صحبت میں رہنا اور تمہارے مابین بھائی چارہ رہے۔
دہلی پہنچ کر حضرت نظام الدین اولیاء اور ان کے ہمراہیوں کو بڑی سختی برداشت کرنا پڑی کئی کئی دن گزر جاتے تھے صرف پانی سے روزہ افطار ہوتا تھااس سختی کے زمانہ میں سلطان جلال الدین خلجی نے حضرت نظام الدین اولیاء کو ایک بڑی جاگیر دینے کا فرمان بھیجا آپ نے اس خیال سے کہ سید محمد کرمانی فاقوں سے تنگ آچکے ہوں گے سید صاحب کو تخلیہ میں بلایااور فرمایا:جلال الدین خلجی کے فرمان کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟یہ سنتے ہی سید محمد کرمانی اٹھ کھڑے ہوئے اور فرمایا: اگر آپ نے جاگیر قبول کرلی تو پھر ہم آپ کے گھر کا پانی بھی نہیں
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع