دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Sarmaya e Aakhirat | سرمایہ آخرت

book_icon
سرمایہ آخرت

چیونٹی کی غِذا اور اُس کی حرص

          حضرت خواجہ سلیمان تونسوی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ نے فرمایا: چیونٹی ایک سال میں   گندم کا ایک دانہ کھاتی ہے لیکن حرص  کے  سبب رات دن سرگرداں  رہتی ہے اور آرام نہیں   کرتی سالک کو چاہیے کہ قانع اور شاکر رہے چیونٹی کی طرح حریص نہ ہو۔(تذکرہ خواجہ سلیمان تونسوی)

          شیخ فرید الدین عطار رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ  فرماتے ہیں   :

تا بہ  کے  چوں  مور باشی دانہ کش                  گر تو مردی فاقہ را مردانہ کش

            تو کہاں  تک چیونٹی کی طرح دانے ڈھونڈتا رہے گا اگر تو مرد حق ہے تو فاقہ کو مردانہ وار برداشت کر۔

اب کون سی چیز باقی رہ گئی  

          خلیفہ وقت نے حضرت ابوحازِم رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کی خدمت میں   عریضہ بھیجا کہ آپ کو جو حاجت ہو لکھ کر بھیج دیں  تاکہ ہم اس کو پورا کردیں ، آپ نے جواب میں   لکھ بھیجا کہ میں   نے اپنی تمام حاجات اللہ  کے  حضور پیش کیں  جو اس نے منظور کیں  ان کو میں   نے قبول کرلیا اور جو نامنظور کیں  میں   نے ان پر قناعت سے کام لے لیااب کون سی چیز باقی رہ گئی  جو تم کو لکھ کر بھیجوں ؟ ([1]) (احیاء العلوم)

قناعت تونگر کند مرد را                  خبر کن حریصِ جہاں  گرد را

                                                                                                      (شیخ سعدی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ)

قناعت آدمی کو تونگر کردیتی ہے حریص جہا ں  گرد(حرص  کے  مارے دربدر پھرنے والے) کو اس بات کی خبر کردو۔

دو دروازے

          حضرت جبرائی ل عَلَیْہِ السَّلام نے حضرت نوح عَلَیْہِ السَّلام کی خدمت میں   عرض کی:آپ کی دنیاوی عمر تمام انبیاء سے زیادہ  ہوئی آپ نے دنیا کو کیسا پایا؟ فرمایا: مجھے ایسا معلوم ہوا کہ گویا ایک مکان  کے  دو دروازے ہیں    ایک دروازے سے اندر گیا اور دوسرے سے باہر نکل آیا۔([2]) (احیاء العلوم)

دنیا خوابے ست زندگانی در وے     خوابے ست کہ در خواب بہ بینی آں  را

            دنیا ایک خواب ہے اور زندگی اس میں   ایک خواب ہے کہ تو اسے خواب میں   دیکھ رہا ہے۔

حضرت ابوعلی دَقَّاق رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کی پگڑی

          حضر ت ابو علی دَقَّاق رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کی خدمت میں   ایک درویش حاضر ہوااور مجلس میں   بیٹھ گیا، حضرت نے اس وقت نہایت عمدہ قیمتی پگڑی باندھ رکھی تھی درویش اس پگڑی کو دیکھ کر دل میں   سوچنے لگا کہ یہ پگڑی اگر مجھے مل جائے تو کیا ہی اچھا ہو اس نے حضرت سے پوچھا: حضور ! تو کل کسے کہتے ہیں   ؟ فرمایا: تو کّل  کے  معنے یہ ہیں    کہ دوسروں   کے   پاس اگر کوئی  اچھی چیز دیکھو تو اس کی طمع نہ کرو پھر حضرت نے پگڑی سر سے اتار کر فرمایا:یہ پگڑی نہایت عمدہ اور قیمتی ہے لو اب یہ تم ہی لے جاؤ۔([3]) (کشف المحجوب)

مجھے امارت کی ضرورت نہیں

          ایک مرتبہ سلطان فیروز شاہ تُغلُق نے اپنے مصاحب محمد جعفر کے  ذریعہ حضرت بندہ نواز گیسودراز رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کی خدمت میں   یہ پیغام بھیجا:دہلی  کے  بادشاہوں  سے آپ  کے  والداور دادا صاحب کا ہمیشہ تعلق رہا ہے میری خواہش ہے کہ آپ کا نام بھی میرے امرائے دربار میں   شامل رہے، آپ نے جواب دیا: بادشاہ سلامت کو کہنا اول تو میں   منصب اور متاع دنیوی کو آتش و اژدہا سمجھتا ہوں ، دوم خواجہ نصیر الدین چراغ دہلوی(رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ) کی غلامی  کے  آگے امارتِ ظاہری کی کچھ حقیقت نہیں  ، میں   فقیر ہوں  میری نوکری یہ ہے کہ تمام مسلمانوں   کے   لیے دعا



 [1] احیاء العلوم، کتاب ذم البخل وذم حب المال،۳/۲۹۵

 [2] احیاء العلوم، کتاب ذم الدنیا، ۳/۲۵۲

 [3] کشف المحجوب، باب فی ذکر ائمتھم من المتاخرین، ص۱۶۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن