دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Sarmaya e Aakhirat | سرمایہ آخرت

book_icon
سرمایہ آخرت

جب تو مرے گا ہمارا رزق کشادہ ہوگا

          حضرت پیر سائیں روضے دھنی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ  کے  خلیفہ محمد لقمان رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ بیان کرتے ہیں    کہ ایک دن حضرت  کے  ہاں  کچھ مہمان آگئی  اتفاقاً حضرت  کے  پاس خورد و نوش کا کوئی  سامان نہ تھا آپ  کے  خادم فقیر واحد ڈنہ کی کوشش  کے  باوجود بازار سے کوئی  چیز ادھار بھی نہ مل سکی تو اس نے حضرت کی خدمت میں   عرض کی: حضور ! کوئی  دکانداراُدھار نہیں   دے رہا اب کیا کیا جائے، آپ نے فرمایا : اے واحد ڈنہ ! فقیر اصلی متوکل ہوتے ہیں    تو ابھی اپنی کوشش ترک کر اور عنانِ اختیار ہاتھ سے چھوڑ دے۔ تھوڑی ہی دیر بعد فقیر واحد ڈنہ نے حاضر ہو کر عرض کی: قبلہ اڑھائی  روپے نذرانہ مل گیا ہے، فرمایا: ان میں   سے ایک روپیہ خرچ  کے  لیے گھر میں   بھیج دو ایک روپیہ سے فقیروں   کے  لیے طعام کا انتظام کرو اور آٹھ آنے مہمانوں  پر خرچ کردو۔

          ابھی بمشکل ایک ہی گھڑی گزری ہوگی کہ فقیر واحد ڈنہ پھر آیا اور بولا: قبلہ اڑھائی  روپیہ نذرانہ میں   اور آگئی  ہیں   ، فرمایا: پہلے کی طرح یہ بھی خرچ کردو، اس نے عرض کی: قبلہ سردی کا موسم ہے ان میں   سے کچھ رقم مہمانوں   کے  صبح  کے  ناشتہ  کے  لیے رکھ لی جائے تو مناسب ہوگا،آپ نے برہم ہو کر فرمایا: اے واحد ڈنہ ! تو ہمارے رزق کی راہ بند کر کے  چھوڑے گا ہمارا رزق اس وقت کشادہ ہوگا جب تو مرجائے گا ، تعجب ہے کہ ابھی تھوڑی دیرہی پہلے تجھے کوئی  ادھار بھی نہیں   دے رہا تھا اور اب تو کل صبح  کے  لیے بچا کر رکھ لینے کی سوچ رہا ہے۔(ملفوظات روضے دھنی)

اپنے رازق کو نہ پہچانے تومحتاجِ ملوک

                   اورپہچانے توہیں   تیرے گدا  دار ا  و جم      ( علامہ اقبال )

تو اب تیسری بات بتانے میں   کیا  فا ئدہ     ؟

          ایک شخص نے چڑیا کو پکڑلیا چڑیا نے پوچھا: تم مجھے پکڑ کر کیا کرو گے؟وہ بولا: میں   تجھ کو بھون کر کھاؤں گا، چڑیا بولی : میرا ننھا سا جسم تیری مٹھی کو نہیں   بھرسکتا تیرا پیٹ میرےگوشت سے کیا بھرے گا بہتر یہ ہے کہ تو مجھے چھوڑ دے میں   تجھے تین ایسی قیمتی باتیں  بتاؤں  گی جو تجھے نفع بخش ہوں  گی، ایک بات تو میں   تجھے ابھی بتاؤں  گی اور دوسری درخت پر بیٹھ کر اور تیسری سامنے  کے  ٹیلے پر بیٹھ کر،اس شخص نے کہا: ٹھیک ہے میں   تجھے چھوڑ دوں  گا پہلی بات بتا،چڑیا نے کہا: گزری  ہوئی بات پر افسوس نہ کرنا، اس آدمی نے چڑیا کو چھوڑ دیا وہ اُڑ کر درخت پر بیٹھی اور بولی: دوسری بات یہ ہے کہ ناممکن بات پر کبھی یقین نہ کرنا،یہ کہہ کر اڑی ٹیلے پر جا بیٹھی اور بولی: تو بڑا بدنصیب ہے اگر مجھے ذبح کردیتا تو میرے پیٹ سے تجھے ڈیڑھ ڈیڑھ چھٹانک  کے  دو موتی ملتے،وہ آدمی افسوس  کے  ساتھ ہاتھ ملنے لگا اور غصہ میں   ہونٹ چبانے لگا پھر پوچھا:  وہ تیسری بات کون سی ہے؟

          چڑیا نے کہا: تو نے میری پہلی دو باتوں  پر ہی عمل نہیں   کیا تیسری بات بتانے میں   کیا  فا ئدہ     ؟ دیکھ میں   نے کہا تھا کہ گزری بات پر افسوس نہ کرنا لیکن مجھے چھوڑ دینے  کے  بعد تو اس پر افسوس کرنے لگا، دوسر ی بات میں   نے یہ بتائی  کہ ناممکن بات پر کبھی یقین نہ کرنا لیکن تو نے ناممکن بات پر یقین کرلیا، یہ نہ سوچا کہ میرا گوشت پوست او ر بال و پر ملا کر ایک چھٹانک بھر نہ ہوں  گے تو میرے پیٹ میں   ڈیڑھ ڈیڑھ چھٹانک  کے  دو موتی کیونکر سما گئی ہوں  گے، یہ کہااور پھر سے اُڑ گئی  ۔([1]) (احیاء العلوم)

بدوزد طمع دیدءہ ہوشمند    درآرد طمع مرغی وماہی بہ بند

                                                                                      (شیخ سعدی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ )

            طمع ہوشمند کی آنکھ سِی دیتی (بند کردیتی ) ہے طمع پرندے اور مچھلی کو جال میں   لے آتی ہے۔

 



 [1] احیاء العلوم، کتاب ذم البخل وذم حب المال، ۳/۲۹۶

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن