دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Sarmaya e Aakhirat | سرمایہ آخرت

book_icon
سرمایہ آخرت

اور روپیہ قبول کرنے سے شدت  کے  ساتھ انکار کرتے  ہوئے فرمایا: میں   ہدایت کرتا ہوں  کہ یہ چیزیں  ضرورت مندوں کو دی جائیں ہمارے خواجگان چشت نے ہمیشہ ان چیزوں  سے پرہیز کیاہے۔(سیرالاولیاء)

فقیروں  کو مال و دولت سے کیا کام

          حضرت صید علی شاہ صاحب سوہاوی (کشمیری) رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کی خدمت میں  والی پونچھ راجہ بلدیوسنگھ نے سردار محمد اکرم خان رئیس اعظم و سپرنٹنڈنٹ پولیس خواجہ عبداللہ رئیس پونچھ اور میاں نظام الدین وزیر  کے  ذریعہ پیغام بھیجا کہ میں   آپ کی خدمت میں  قدم بوسی  کے  لیے حاضر ہونا چاہتا ہوں  اجازت کا طلب گار ہوں  آپ نے سختی  کے  ساتھ انکار فرمادیا، اس  کے  کچھ عرصہ بعد آپ جب تحصیل’’ مہنڈر‘‘  کے  دورہ پر نکلے تو مدارپور  کے  مقام پربلدیوسنگھ مع ارکان حکومت حاضر خدمت ہوا ملاقات  کے  دوران راجہ نے ایک پروانہ پیش کیا جس میں   تحریر تھا کہ میں   بحیثیت والی ریاست پونچھ آپ کو مواضعاتِ ذیل کی جاگیراور دس ہزار روپیہ نقد بطورِ نذرانہ پیش کرتا ہوں ، یہ دیکھ کر آپ نے فرمایا: فقیروں  کو مال و دولت سے کیا کام! تم پونچھ  کے  والی ہو اور فقیر وں  کی یہ ساری دنیا ہے یہ فرما کر روپیہ اور جاگیر قبول کرنے سے انکار کردیا۔(تذکرہ مشائخ چشت)

آز بگذار و پادشاہی کُن            گردنِ بے طمع بلند بود

                                                                                (حضرت سعدی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ)

          حرص و لالچ چھوڑ اور بادشاہی کر، بے طمع کی گردن بلند رہتی ہے۔

خانہ بدوشوں  کا کتا

          شیخ المشائخ سید محمد راشدملقّب بہ پیر سائیں روضے دھنی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ نے حرص و طمع کی مذمت میں   بطورِ تمثیل ارشاد فرمایا:خانہ بدوشوں   کے  پاس ایک کُتا تھا وہ ہڈیاں  کھانے کا اس قدر حریص تھا کہ جہاں  کہیں   سے ڈھول بجنے کی آواز سنتا دوڑتا ہوا وہیں   پہنچ جاتا۔ ایک دن دو گاؤں  میں   شادیاں  تھیں  اور دونوں  گاؤں   کے  درمیان ایک نہر تھی نہر  کے  کنارے خانہ بدوشوں  نے ڈیرا لگارکھا تھا کتے نے نہر  کے  ایک طرف  کے  گاؤں  سے ڈھول کی آواز سنی تو اس نے اُس گاؤں  میں   پہنچنے کی خاطر نہر میں   چھلانگ لگادی وہ ہڈیاں  کھانے  کے  شوق میں   تیرتا ہوا دوسرے کنارے  کے  قریب پہنچا تو اس طرف  کے  گاؤں  سے ڈھول کی آواز بند ہوگئی  اور دوسری طرف  کے  گاؤں  سے ڈھول کی آواز سنائی  دی کتا پلٹ کر تیرتا ہوا اسی جانب بڑھنے لگا لیکن جب اس کنارے  کے  قریب آیا تو اِدھر کا ڈھول بجنا بند ہوگیا اور دوسری طرف بجنے لگا، کتے نے وہیں   سے دوسری جانب تیرنا شروع کردیا یہی ماجرا بار بار ہوتا رہااور حریص کتا ادھر ادھر آنے جانے ہی میں   تھک ہار کر مرگیا۔

          اے عزیز ! طالب حق  کے  لیے لازم ہے کہ وہ ہر وقت یکسو ہو کر اللہ تعالیٰ کی جانب متوجہ رہے جو شخض کبھی حق تعالیٰ کی طرف رُخ کرتا ہے اور کبھی دنیا کی طرف تو آخر کار اس کا انجام بھی خانہ بدوشوں   کے  کتے کا سا ہوتا ہے۔(ملفوظات روضے دھنی)

نہ خدا ہی مِلا نہ وصالِ صنم                   نہ اِدھر  کے  رہے نہ اُدھر  کے  رہے

ہم خدا خواہی و ہم دنیائے دُوں             ایں  خیال ست و محال ست و جنوں

                                                                                   (مولانا روم رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ)

          تُو خدا کا وصال بھی چاہتا ہے اور دنیا کا حصول بھی یہ تیرا محض خیال ہے یہ امر محال ہے اور تیرا پاگل پن ہے۔

دین ودنیا ہر دو  کے  آید بدست   ایں  فضولیہامکن اے خود پرست

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن