30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مِلَّت، حامیٔ سنّت ، ماحیٔبِدعت، عالِمِ شَرِیْعَت، پیر ِطریقت، باعثِ خَیْر و بَرَکت، حضرتِ علامہ مولیٰنا الحاج الحافِظ القاری شاہ امام اَحمد رَضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن کی گِراں مایہ تصانیف کو عصرِ حاضر کے تقاضوں کے مطابق حتَّی الْوَسع سَہْل اُسلُوب میں پیش کرنا ہے۔ تمام اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں اِس عِلمی، تحقیقی اور اشاعتی مدنی کام میں ہر ممکن تعاون فرمائیں اورمجلس کی طرف سے شائع ہونے والی کُتُب کا خود بھی مطالَعہ فرمائیں اور دوسروں کو بھی اِ س کی ترغیب دلائیں ۔
اللّٰہ عَزَوَّجَلَّ ’’دعوتِ اسلامی‘‘ کی تمام مجالس بَشُمُول ’’المد ینۃ العلمیۃ‘‘ کو دن گیارہویں اور رات بارہویں ترقّی عطا فرمائے اور ہمارے ہر عملِ خیر کو زیورِ اخلاص سے آراستہ فرماکر دونو ں جہاں کی بھلائی کا سبب بنائے۔ ہمیں زیرِ گنبدِ خضرا شہادت، جنّتُ البقیع میں مدفن اور جنّتُ الفردوس میں جگہ نصیب فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
![]()
رمضان المبارک ۱۴۲۵ھ
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
انسانی طبیعت میں فِطری طور پر قصے کہانیوں سے دلچسپی پائی جاتی ہے لیکن اس فطری شوق کی تکمیل کے لیے بدقسمتی سے رُومانی ناوِلوں، ڈائجسٹوں اور مختلف قسم کے میگزینز وغیرہ کا سہارا لیا جاتا ہے جن میں عشق و محبت کے گندے شہوت انگیز اَفسانے ، لڑکے اور لڑکیوں میں دوستیاں کرنے ، انہیں نبھانے اور اس راہ میں حائل رکاوٹوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے انداز، جاسوسی اور ایکشن کے نام پر جھوٹے اور فرضی قِصّے، حیا سوز و غیر اَخلاقی کہانیاں اور نہ معلوم کیا کچھ ہوتا ہے۔ آج کے نوجوان طبقے میں پائی جانے والی بے راہ روی اور آزاد خیالی کی ایک بڑی وجہ یہی ناول اور میگزین ہیں جن کی بدولت غیر محسوس انداز میں معاشرے میں طرح طرح کی برائیاں سر اٹھا رہی ہیں لہٰذا ضرورت اس اَمر کی ہے کہ اس فطری خواہش سے جنگ کرنے کی بجائے اس کا رخ صحیح سمت میں موڑا جائے اور بجائے ناوِل اور میگزینز پڑھنے کے بامقصد اور سبق آموز قَصَص و واقعات کا مطالعہ کیا جائے اس طرح تکمیل شوق کے ساتھ ساتھ اِصلاح کا سامان بھی کیا جا سکتا ہے۔
پند و نصائح کے باب میں بھی حکایات و واقعات کو ایک خاص اَہمیت حاصل ہے اور یہ تجربہ سے ثابت ہے کہ وعظ و نصیحت کے انداز میں براہِ راست کی گئی ی بات سے عام طبائع مانوس نہیں ہو پاتیں لیکن جب وہی بات کسی واقعہ یا تمثیل کے سانچے میں ڈھال کر کہی جائے تو اسے ذہن نشین ہونے میں زیادہ دیر نہیں لگتی۔
قرآن و حدیث میں سابقہ اُمتوں کے سبق آموز تذکرے موجود ہیں جن میں عبرت و نصیحت کے بے شمار مَدنی پھول ہیں ۔اسی طرح انبیاء عَلَیْہِمُ السَّلَام اور اَسلافِ کرام رَحِمَہُمُ السَّلَام کی مبارک زندگیوں کے پرکیف اور پرسوز واقعات بھی اپنے اندر بے پناہ تاثیر رکھتے ہیں ۔ ہمیں چاہیے ان پاکیزہ اور مقدس ہستیوں کی عبادات و ریاضات، اِخلاص وتقویٰ، عدل وصدق،حسن ِاَخلاق اوردیگر صفات کادل کی گہرائی کے ساتھ مطالعہ کریں اور ان کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کریں اس طرح ان شاء اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ ان مبارک ہستیوں کے صدقے ہمیں بھی عبادت کا
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع