دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Sarmaya e Aakhirat | سرمایہ آخرت

book_icon
سرمایہ آخرت

بندوں  کی ضروریات کا کفیل ہے جو شخص اللہ پر توکل کرتا ہے اللہ تعالیٰ اسے غیر کا محتاج نہیں   ر ہنے دیتا اور جو شخص مال و دولت جمع کرتا ہے اس میں   پانچ بدخصلتیں  پیدا ہو جاتی ہیں   :

{1}طُولِ اَمَل یعنی لمبی امیدیں  باندھنا      {2}  شدتِ حرص {3} بخل       {4}آخرت فراموشی        {5}قلت پرہیزگاری (احیاء العلوم)

تونگری دل سے ہے نہ کہ مال سے

          حضرت جنید بغدادی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کی خدمت میں   ایک امیر حاضر ہوا اس نے آپ کی خدمت میں   پانچ سو اشرفیاں  پیش کیں  اور نیاز مندی  کے  ساتھ عرض کی: حضور! یہ حقیر نذرانہ قبول فرمائیں ، آپ مسکرائے اور فرمایا : تمہارے پاس ان اشرفیوں   کے  علاوہ اور بھی کچھ مال ہے؟وہ بولا: آپ کی دعا سے اور اللہ  کے  فضل و کرم سے بہت کچھ ہے، فرمایا : کیا تمہاری یہ خواہش ہے کہ تمہارے مال و دولت میں   مزید اضافہ ہوجائے؟ عرض کی: حضور ! یہ خواہش تو مجھ کو ہر وقت رہتی ہے اور اس خواہش  کے  تحت کاروبار میں   بڑی محنت و مَشَقَّت برداشت کرتا ہوں ، آ پ نے فرمایا: تو یہ اشرفیاں  بھی تم ہی رکھ لو کہ مجھ سے زیادہ تم محتاج اور مستحق بھی ہو اور مجھے باوجود اس  کے  کہ میرے پاس کچھ بھی مال و دولت موجود نہیں   بفَضْلِہٖ تَعَالٰی مجھے اس کی ذرا بھی طلب و خواہش نہیں   ہے۔([1])    (تذکرۃ الاولیاء)

حدیث : لَیْسَ الْغِنٰی عَنْ کَثْرَۃِ الْعَرَضِ وَلٰکِنَّ الْغِنٰی غِنَی النَّفْسِ۔

تونگری کثرتِ مال و اسباب سے نہیں  لیکن تونگری دل کی غَنا سے ہے۔([2]) (بخاری، مسلم)

بزرگی بہ عقل ست نہ بہ سال          تو نگری بہ دل ست نہ بہ مال ([3])   

(شیخ سعدی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ)

            بزرگی عقل سے ہے نہ کہ عمر  کے  لحاظ سے، تونگری دل سے ہے نہ کہ مال و دولت سے۔

ہم نے دنیا کو طلاق دے رکھی ہے

          سلطان محمود غزنوی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ حضرت ابوالحسن خرقانی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کی خدمت میں   حاضر ہوئے  حضرت نے سلطان کو چند نصیحتیں  کیں  اور اس  کے  لیے دعا دعا فرمائی سلطان نے دس طبق زرو جواہر سے بھرے  ہوئے حضرت کی خدمت میں   نذر کیے حضرت انہیں   دیکھ کر مسکراددیئے خدام سے فرمایا: مہمان  کے  لیے کھانا لاؤ، دستر خوان پر چند موٹی موٹی خشک روٹیاں  رکھ دی گئیں سلطان نے پاسِ اَدَب سے ایک لقمہ توڑ کر منہ میں   رکھا تو نگل نہ سکا لقمہ حلق میں   اٹک گیا۔ حضرت نے فرمایا: اے محمود! جس طرح یہ روٹی تیرے حلق میں   اٹکتی ہے اسی طرح دنیا کا مال ہمارے حلق میں   اٹکتا ہے ہم نے دنیا اور مال و دولت کو طلاق دے رکھی ہے یہ زروجواہراٹھا کر لے جاؤ۔([4])   

حضرت سعید ابن المُسَیِّب رَضِیَ اللہُ عَنْہ کا ارشاد

اِرْضِ بِالیَسِیْرِ مِنَ الدُّنَْیَا مَعَ سَلَامَۃِ دِیْنِکَ کَمَا رَضِیَ قَوْمٌ بِکَثِیْرِھَا مَعَ ذِھَابِ دِیْنِھِمْ۔ ([5]) (کشف المحجوب)

ترجمہ: اے مسلمان ! اپنی اس تھوڑی سی دنیا پر جو تجھے دین کی سلامتی  کے  ساتھ حاصل ہے اس پر قناعت کر (راضی رہ) جس طرح عام لوگ اپنا دین کھو کر مال کی زیادتی پر خوش ہوتے ہیں   ۔

 



 [1] تذکرۃ الاولیاء، الجزء الثانی، ص۱۴

 [2] بخاری، کتاب الرقاق، باب الغنی النفس، ۴/۲۳۳، الحدیث: ۶۴۴۶ و مسلم ، کتاب الزکاۃ، باب لیس الغنی عن کثرۃ العرض، ص۵۲۲، الحدیث:۱۰۵۱

 [3] گلستان سعدی، باب اول در سیرت بادشاھان، حکایت نمبر ۵، ص۲۰

 [4] تذکرۃ الاولیاء، ذکر شیخ ابوالحسن خرقانی، الجزء الثانی، ص ۱۷۶

 [5] کشف المحجوب، باب فی ذکر ائمتھم من التابعین، ص۹۳ و الزھد الکبیر للبیہقی، فصل فی ترک الدنیا۔۔۔إلخ، ص۱۴۲، الحدیث۲۸۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن