30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
فَاِنْ خِفْتُمْ اَلَّا تَعْدِلُوْا فَوَاحِدَةً ([1])
منصور خاموش ہوگیا۔ امام اعظم رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ گھر آئے تو ایک خادم پچاس ہزار درہم کے توڑے لیے حاضر خدمت ہوا اور بولا: حرہ خاتون نے آپ کی خدمت میں نذر بھیجی ہے اور کہا ہے کہ آپ کی کنیز آپ کو سلام عرض کرتی ہے اور آپ کی حق گوئی کی مشکور ہے۔امام اعظم رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہنے روپے واپس کردیئے اور فرمایا: خاتون سے کہو کہ میں نے جو کچھ کہا ہے یہ میرا فرض منصبی تھا کسی غرض کے تحت نہیں لہٰذا شکریہ کی ضرورت نہیں ۔([2]) (معجم، موفق)
حضرت سعید بن جبیر رَضِیَ اللہُ عَنْہ فرماتے ہیں : ایک دفعہ مجھے بچھو نے ڈنگ مار دیا ، میری ماں ایک جھاڑنے والے کو بُلا لائی ، میں نے جھڑوانے سے انکار کردیا، میری ماں نے کہا: بیٹا !تجھے اللہ کی قسم تو جھڑوالے، میں نے ماں کے حکم کی تعمیل تو کرلی مگر اس طرح کہ جس ہاتھ پر بچھو نے کاٹا تھا اس کے بجائے دوسرا ہاتھ جھاڑنے والے کے ہاتھ میں دے دیا۔([3]) (احیاء العلوم)
تُف ہے اُن دلوں پر
حضرت ہرم بن حیان رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ نے حضرت اویس قرنی رَضِیَ اللہُ عَنْہ سے پوچھا:ـ میں کہاں سکونت اختیار کروں ؟ فرمایا: ملک شام میں ، ہرم نے عرض کی: میرے لیے وہاں بسر اوقات کی کیا صورت ہوگی؟ فرمایا : تف ہے ان دلوں پر جن میں شک مِلا ہوا ہے۔([4]) (احیاء العلوم)
حضرت امام احمد بن حَنْبَل رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں : ایک دفعہ جب کہ میں جنگل میں سفر کررہا تھا حضرت خضر عَلَیْہِ السَّلامملے، حضرت خضر عَلَیْہِ السَّلام نے فرمایا: میں تمہارے ساتھ شریک سفر ہوتا ہوں ۔میں نے کہا: میں آپ کی رَفاقت کو قبول نہیں کرتا، میں اکیلے ہی سفر کرنا چاہتا ہوں ۔ میں نے انکار اس وجہ سے کیا کہ کہیں میرا نفس حضرت خضر پر اعتماد نہ کرلے اور تو کل میں نقصان واقع ہوجائے۔ ([5]) (احیاء العلوم)
ایک مسافر مسجد میں آیا، وہ ہروقت تلاوتِ قرآن ، نوافل اور ذکر و فکر میں مشغول رہتا تھا، امامِ مسجد نے اس سے کہا: تم کوئی محنت مزدوری کر کے کچھ کما بھی لیا کروتو اچھا ہو، عابد نے کوئی جواب نہ دیا، تین روز تک امام مسجد اسے یہی کہتا رہا ، چوتھے روز جب اس نے یہی بات کہی تو عابد نے کہا:میاں صاحب ! مسجد کے قریب ایک یہودی رہتا ہے اس نے وعدہ کرلیا ہے کہ ہر روز دو روٹی مجھ کو پہنچاتا رہے گا۔امامِ مسجد بولا: اگر وہ اپنے وعدے میں سچا رہے تو تمہارا مسجد میں رہناٹھیک ہے۔ عابد نے برہم ہو کر جواب دیا: کیا خوب! تمہارا ایمان اللہ کے وعدے پر تو قائم نہ رہا، یہودی کے وعدے پر تم نے اعتماد کرلیا، ایسی ناقص توحید رکھتے ہوئے تم لوگوں کی امامت نہ کرو تو یہ تمہارے حق میں بہتر ہے۔ ([6])
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع