دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Sarmaya e Aakhirat | سرمایہ آخرت

book_icon
سرمایہ آخرت

پہنچے تو آپ نے فرمایا: آؤ کھانا کھالیں ۔

           آپ  کے  پاس تین روٹیاں  تھیں ۔ جب ایک ایک ر وٹی دونوں  کھاچکے  تو حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلام نہر سے پانی پینے لگے ،اس شخص نے تیسری روٹی چھپالی، حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلامپانی پی کر واپس آئے تو روٹی موجود نہ پا کر پوچھا: تیسری روٹی کہاں  گئی  ؟ وہ بولا : مجھے کچھ پتا نہیں  ۔ آپ خاموش ہورہے، تھوڑی دیر بعد فرمایا: آؤ آگے چلیں ۔

          راستہ میں  ایک ہرنی ملی جس  کے  ساتھ اس  کے  دو بچے تھے، آپ نے ہرنی  کے  ایک بچے کو اپنے پاس بلایا وہ آگیا،آپ نے اسے ذبح کیا اور گوشت بھون کر اس شخص سے فرمایا: آؤ ہم دونوں  کھائیں ، گوشت کھاچکنے  کے  بعد آپ نے ہڈیوں  کو جمع کیا اور فرمایا: قُمْ بِاِذْنِ اللہ ِ(اللہ  کے  حکم سے زندہ ہو کر کھڑا ہو جا) ہرنی کا بچہ زندہ ہو کر اپنی ماں   کے  ساتھ چلا گیا، آپ نے اس شخص سے فرمایا: تجھے اس اللہ کی قسم! جس نے مجھے یہ معجزہ دکھانے کی قدرت عطا کی سچ بتا وہ تیسری روٹی کہاں  گئی  ؟وہ بولا: مجھے کچھ پتا نہیں  ، فرمایا : آؤ آگے چلیں ، چلتے چلتے ایک دریا پر پہنچے آپ نے اس شخص کا ہاتھ پکڑا اور پانی  کے  اوپر چلتے  ہوئے دریا  کے  دوسرے کنارے پہنچ گئی  ے، اب آپ نے اس شخص سے فرمایا: تجھے اس اللہ کی قسم! جس نے مجھے یہ معجزہ دکھانے کی قدرت عطا کی سچ بتا وہ تیسری روٹی کہاں  گئی  ؟وہ بولا : مجھے کچھ پتا نہیں  ،آپ نے فرمایا :آؤ آگے چلیں ۔

          چلتے چلتے ایک ریگستان میں   پہنچے، آپ نے ریت جمع کر کے  ایک ڈھیری بنائی  اور فرمایا: اے ریت کی ڈھیری! اللہ  کے  حکم سے سونا بن جا۔ ریت کی ڈھیری فوراً سونا بن گئی  ، آپ عَلَیْہِ السَّلام نے اس  کے  تین حصے کیے پھر فرمایا: یہ ایک حصہ میرا ہے اور ایک حصہ تیرا اور ایک اس شخص کا جس نے وہ تیسری روٹی لی۔ یہ سنتے ہی وہ شخص جھٹ بول اٹھا:یا نبی اللہ ! وہ تیسری روٹی میں   نے ہی لی تھی۔آپ نے ہنس کر فرمایا: یہ سارا سوناتو ہی لے لے اور اس کو چھوڑ کر چلے گئی  ے۔

          یہ شخص سونا چادر میں   لپیٹ کر اکیلا ہی روانہ ہوا، راستے میں   اسے دو شخص ملے، انہوں  نے جب دیکھا کہ اس  کے  پاس سونا ہے تو اس کو قتل کردینے  کے  لیے تیار ہوگئی  تاکہ سونا لے لیں ، وہ شخص جان بچانے کی خاطر بولا: تم مجھے قتل کیوں  کرتے ہو ہم اس سونے  کے  تین حصے کرلیتے ہیں    اور ایک ایک حصہ لے لیتے ہیں    لڑنے کی کیا ضرورت ہے؟ وہ دونوں  شخص خوش ہو کر راضی ہوگئی ۔

          وہ شخص بولا : بہتر یہ ہے کہ ہم میں   سے ایک آدمی تھوڑا سا سونا لے کر قریب  کے  شہر میں   جائے اور کھانا اور مٹھائی  خرید کر لے آئے تاکہ کھاپی کر سونا تقسیم کرلیں ۔ ان میں   سے ایک آدمی شہر پہنچا، کھانااور مٹھائی  خرید کی، جب واپس ہونے لگا تو اس نے سوچا، بہتر یہ ہے کہ میں   کھانے اور مٹھائی  میں   زہر ملادوں  تاکہ وہ دونوں  کھا کر مرجائیں اور سارا سونا میں   لے لوں ، یہ سوچ کر اس نے زہر خریدکیا اور مٹھائی  اور کھانے میں   ملا دیا۔ اُدھر ان دونوں  نے آپس میں   یہ صلاح کی کہ جب وہ کھانا اور مٹھائی  لے کر آئے تو ہم دونوں  مل کر اس کو قتل کردیں  اور سونا آدھا آدھا کر کے  لے لیں ۔

          جب وہ شخص کھانا اور مٹھائی  لے کر ان  کے  پاس پہنچا ان دونوں  نے اسے پکڑلیا اور مارمار کر ختم کر دیا اس  کے  بعد وہ خوشی خوشی مٹھائی  اور کھانا کھا گئی  ے، لیکن تھوڑی ہی دیر میں   دونوں  تڑپ تڑپ کر ڈھیر ہوگئی ، سونا جُوں  کا توُں  پڑا تھا اور یہ تینوں  اس  کے  پاس مرے پڑے تھے۔جب حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلام واپس لوٹے تو چند آدمی آپ کے  ہمراہ تھے آپ نے سونے اور تینوں  لاشوں  کی طرف اشارہ کر کے  ہمراہیوں  سے فرمایا: دیکھ لو دنیا کا یہ مال ہے اور دنیا کی طمع کا انجام یہ ہے۔ پس تم کو لازم ہے کہ تم اس سے بچتے رہو۔([1]) (احیاء العلوم)

 



 [1] احیاء العلوم،کتاب ذم البخل ...إلخ ، حکایات البخلاء ، ج ۳، ص ۳۳۶

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن