دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Sarmaya e Aakhirat | سرمایہ آخرت

book_icon
سرمایہ آخرت

شرم کی بات ہے میں   کہتا ہوں  کہ شرم کی بات تو سوال کی ذلت میں   ہے۔

 سرکارِدو عالم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم کا کرم

          حضرت رابعہ بصری رَحْمَۃُ ا للّٰہِ عَلَیْہَا    ۹۷ ہجری کی ایک سرد اور تاریک رات  میں   تولد  ہوئیں  توگھر میں   چراغ جلانے کو تیل موجود نہ تھا بچی کی والدہ اور بہنوں نے اصرار کیا کہ پڑوسی  کے  ہاں  سے تھوڑا سا تیل بطورِ قرض مانگ لائیں ۔ رابعہ  کے  والد مجبوراً پڑوسی  کے  دروازے پر پہنچے تو دل میں   سوچا آج تک یہ ہاتھ کسی  کے  آگے نہیں   پھیلا اور اللہ تعالیٰ ہمارے حال سے واقف ہے،آپ الٹے پاؤں  واپس چلے آئے۔ بیٹیوں  نے پوچھا : ابا جان ! تیل ملا؟ فرمایا: نہیں   بیٹی!

          ایک بیٹی بولی: تو آپ دوسرے دروازے پر دستک دے لیتے شاید کچھ تیل مل جاتا تو ہم چراغ کی روشنی میں   اس بچی کو ٹھنڈی ہوا سے بچانے  کے  لیے کوئی  کپڑا ہیڈھونڈلیتے۔ باپ نے کہا: دوسرا دروازہ تو بیٹی ہمیشہ کھلا رہتا ہے مگر اس پر دستک دینے کی ضرورت نہیں  ۔

          بیٹی خاموش رہی، تھوڑی دیر بعد باپ کی آنکھ لگ گئی  ، سرکار دو عالم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمخواب میں   تشریف لے آئے فرمایا: کیا صرف چراغ  کے  لیے کوئی  اتنا پریشان ہوتا ہے؟ اس نے پشیمان ہو کر سوچا اگر وہ بیوی اور بیٹیوں   کے  اصرار پر پڑوسی  کے  دروازے تک نہ جاتا تو حضور عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام  کے  سامنے میری آنکھیں  ندامت سے نہ جھکتیں ، عرض کی: یارسول اللہ !(صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم) غلام سے بڑی لغزش ہوگئی ، لِلّٰہ! معاف فرمائیں ، حضور عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلامنے فرمایا: تیری بچی اندھیرے میں   اس طرح آئی  ہے جیسے رات  کے  بعد سورج نکلتا ہے، اس کی روشنی دو ر دور تک پھیلے گی اور اس کی شفاعت سے میری اُمت  کے  ایک ہزار افراد بخشے جائیں گے۔ بوڑھے باپ پر لرزہ طاری تھا، حضور عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلامنے فرمایا: والی بصرہ ہم پر روزانہ ایک سو مرتبہ درود بھیجتا ہے اور ہر جمعرات کو چار سو مرتبہ درود پڑھتا ہے، آج بھی جمعہ کی شب تھی مگر اس نے یہ ہدیہ درود نہیں   بھیجاہے لہٰذا اسے ہمارا پیغام پہنچادو کہ وہ کفارے  کے  طور پر چار سو درہم تمہیں   دے دے۔

          صبح  ہوئی تو رابعہ  کے  والد ماجد جو دیدارِ رسالت مآب(صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم) کی مَسَرَّت میں   سرشار تھے والی بصرہ  کے  ایوان میں   جا پہنچے اور حضور عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام کا پیغام پہنچایا والی بصرہ پیغام سنتے ہی جذبۂ شوق و جوش مَسَرَّت سے رو پڑا اور کہا: زہے نصیب کہ محبوبِ خدا سرور کائنات صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم نے اس گنہگار غلام کو یاد فرمایا اور دیوانہ وار ننگے پاؤں  ننگے سر دوڑتا ہوا باہر آیا۔ رابعہ  کے  والد  کے  قدموں  کو بوسہ دے کر بولا: آپ میرے محبوب آقا  کے  فرستادہ ہیں   ، میری ملکیت میں   جو کچھ بھی ہے سب آپ کی ملکیت ہے آپ جس قدر مال چاہیں   لے کر صرف کریں ۔

          رابعہ  کے  والد نے کہا: جس قدر حضور عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام کا حکم ہے مجھ کو وہی کافی ہے۔ والی بصرہ نے فوراً چار سو درہم پیش کردیئے، رابعہ  کے  والد چار سو درہم لے کر چلے آئے،اس  کے  بعد والی بصرہ نے حکم دیا: ابھی دس ہزار درہم فقراء کو تقسیم کردیئے جائیں اور مسلسل چار دن تک تقسیم خیرات جاری رہے، کوئی  سوالی خالی ہاتھ واپس نہ جائے۔([1]) (تذکرۃ الاولیاء)

 سچ بتا، وہ تیسری روٹی کہاں  گئی  ؟

          ایک شخص نے حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلامکی خدمت میں   عرض کی: یا نبی اللہ! میں   چاہتا ہوں  کہ آپ کی خدمت میں   حاضر رہوں  آپ کی خدمت کروں  اور آپ سے علم ِ دین سیکھوں ۔ آپ نے اس کواپنے ہمراہ رہنے کی اجازت دے دی، چلتے چلتے جب دونوں  ایک نہر  کے  کنارے



 [1] تذکرۃ الاولیاء ، ذکر رابعہ رحمۃ اللّٰہ علیھا، الجزء الاول، ص۶۵ بتغیر قلیل

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن