دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Sarmaya e Aakhirat | سرمایہ آخرت

book_icon
سرمایہ آخرت

عارفاں  دادند او را صد طلاق      ہر کہ عاشق شد بر او او گشت عاق

          دنیا پُرفریب بڑھیا ہے بوڑھے اور جوان کو بے صبر بنادیتی ہے خدا شناسوں  نے اس کو سو100 طلاقیں  دیں  جو اس پر عاشق ہوا خدا کا نافرمان ہوگیا۔

طلب دُنیا کا وبال

          حضور سرور کائنات صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم نے فرمایا : جس شخص کا یہ حال ہوجائے کہ دنیا ہی اس کا بڑا مقصود ہو تو وہ اللہ کی طرف سے کسی چیز میں   نہیں   اور اللہ تعالیٰ اس کے  دل کو چار خصلتیں  لازم کردیتا ہے ، ایک ایسا فکر و تردد جو اس سے کبھی منقطع نہیں   ہوتا۔

        دوم :ایسی مشغولیت کہ اس سے کبھی فارغ نہیں   ہوتا۔

         سوم: ایسی محتاجی کہ کبھی غنا کو نہیں   پہنچتا۔ (یعنی ہمیشہ حاجت مند ہی رہتا ہے)

         چہارم: ایسی آرزو کہ کبھی اس کی انتہا کو نہیں   پہنچتا یعنی اس کی آرزوئیں کبھی پوری

             نہیں   ہو پاتیں ۔ ([1]) (اوسط طبرانی، ابومنصوردیلمی)

دنیا  کے  لیے بے صبری کا انجام

          حضور سرکار دو عالم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمنے فرمایا: قیامت  کے  دن کچھ لوگ ایسے آئیں گے کہ ان  کے  (نیک) اَعمال وادیِ تہامہ  کے  پہاڑوں  کی مانند ہوں  گے، ان  کے  لیے حکم ہوگا کہ ان کو جہنم میں   لے جاؤ۔صحابہ عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نے عرض کی: یارسول اللہ! (صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم) کیا وہ لوگ نمازی ہوں  گے؟، فرمایا : ہاں ! وہ لوگ نمازیں  بھی پڑھتے ہوں  گے اور روزے بھی رکھتے ہوں  گے اور رات کا کچھ حصہ جاگ کر اللہ کی عبادت بھی کرتے ہوں  گے، لیکن ان میں  (بری ) بات یہ ہوگی کہ جب دنیا کی کوئی  چیز ان  کے  سامنے آتی اس پر کود پڑتے تھے ۔([2]) (یعنی حصول دنیا  کے  لیے جاءز و ناجاءز کی پروا نہ کرتے تھے)(ابونعیم درحلیہ)

دنیا  کے  حریصوں  کا حشر

          حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلاماپنے حواریوں   کے  ساتھ سفر میں   تھے، انہوں  نے ایک ایسا گاؤں  دیکھا جس  کے  باشندے مکانوں  اور گلی کوچوں  میں   مرے پڑے تھے حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلامنے فرمایا: یہ لوگ غضب الٰہی کا شکار ہوگئی  ہیں    ورنہ ایک دوسرے کو دفن کرتے۔ حواریوں  نے عرض کی: یانبی اللہ! کیا ہی اچھا ہو کہ ہمیں   یہ معلوم ہوجائے کہ یہ لوگ کس جرم کی پاداش میں   ہلاک کئے گئی ہیں   ؟

          حضرت عیسی عَلَیْہِ السَّلامنے بارگاہِ الٰہی میں   عرض کی: اے ہمارے رب! ہم کو ان لوگوں  کی تباہی کا سبب بتادے۔ حکم ہوا : رات  کے  وقت انہیں   پکار کر انہی سے پوچھ لینا۔ جب رات  ہوئی تو آپ نے ایک ٹیلے پر کھڑے ہو کر پکارا، ان میں   سے ایک شخص نے جواب دیا، بولا: اے روح اللہ! ہم شام کو حسبِ معمول اچھی طرح سوئے تھے لیکن علی الصباح جہنم میں   جا پڑے۔ آپ نے پوچھا: اس کا کیا سبب ہوا؟ اس نے جواب

دیا : ہم دنیا پر فریفتہ تھے اور نافرمانوں  ، بدکاروں   کے  کہنے پر چلتے تھے، آپ نے پوچھا: تم لوگ دنیا کو کس قدر چاہتے تھے؟ وہ بولا: جس قدر بچہ اپنی ماں  کو چاہتا ہے کہ جب سامنے آئی  تو خوش ہوگیا اور جب چلی گئی  تو رنجیدہ ہو کر رونے لگا۔ آپ نے پوچھا: تیرے ساتھی کیوں  جواب نہیں   دیتے؟ اس نے بتایا : ان سب  کے  منہ میں   آگ کی لگامیں   ہیں   ، ان کی باگیں  تند مزاج اور کڑے فرشتوں   کے  ہاتھوں  میں   ہیں   ۔ آپ نے فرمایا: پھر تو کس طرح جواب دے رہا ہے؟ اس نے کہا :میں   ان کی بداَعمالیوں  میں   شریک نہ تھا لیکن چونکہ میں   ان  کے  ساتھ رہتا تھا اس لیے عذاب کی لپیٹ نے مجھے بھی نہ چھوڑا ۔



 [1] المعجم الاوسط للطبرانی ،۱/۱۴۷، الحدیث:۴۷۱ و فردوس الاخبار، ۲/۲۹۶، الحدیث: ۶۲۲۷

 [2] حلیۃ الاولیاء ،۱/۲۳۳، الحدیث: ۵۷۵ ملخصًا و احیاء العلوم، کتاب ذم الدنیا، ۳/۲۵۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن