دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Saray Ghar walay naik kesay banay (Qisst 37) | سارے گھر والے نیک کیسے بنیں؟

book_icon
سارے گھر والے نیک کیسے بنیں؟

آئندہ پیش آنے والے حالات و واقعات منکشف ہو جاتے ہیں اور یہ حضرات پہلے ہی سے ان حالات و واقعات کی خبر دے دیتے ہیں جیسا کہ ولیٔ  کامِل حضرتِ سَیِّدُنا شاہ ابو الحسین احمد  نوری میاں مارہروی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِینے شہزادۂ اعلیٰ حضرت کے متعلق پہلے ہی سے پیشن گوئی فرما دی تھی ۔ چنانچہ آپ کی دی ہوئی غیبی خبر  کی صَداقت  دُنیا نے اس وقت دیکھی کہ جب شہزادۂ اعلیٰ حضرت ، حضور مفتیٔ اعظم ہند مولانا محمدمصطفٰے رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن ہدایت کے دَرَخشندہ ستارے بن کر آسمانِ ولایت پر چمکے  اور لاکھوں ظلمت کَدوں میں بھٹکنے  والوں  کو راہِ راست پر لگا دیا ۔ انہیں خدمات کی بَدولت عُلمائے کِرام نے آپ کو ’’مفتیٔ اعظم ہند‘‘کے لقب سے یاد کیا ۔

مفتیِ اعظم بڑی سرکار ہے

جبکہ ادنیٰ سا گدا عطّار ہے

مفتیِ اعظم سے ہم کو پیار ہے

اِنْ شَآءَ اللہ اپنا بیڑا پار ہے     (وسائلِ بخشش )

کیا اَولیائے کِرام کوغیب کا عِلم ہوتا ہے؟

سُوال : کیا اَولیائے کِرام رَحِمَہُمُ اللّٰہُ  السَّلَام کو بھی علمِ غیب حاصِل ہوتا ہے ؟

جواب : جی ہاں ! اللہ پاک کی عطا اور اَنبیائے کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ  وَالسَّلَام کے فیضان سے اَولیائے عُظَّام رَحِمَہُمُ اللّٰہُ  السَّلَام کو بھی غیب کا علم حاصِل ہوتا ہے اور وہ غیب  کی خبریں بتاتے ہیں ۔ حضرتِ سَیِّدُنا شیخ عبدُالحق مُحَدِّث دِہلوی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی نے اَخبارُالاخیار میں حُضُورغوثِ پاکعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الرَّزَّاق کا یہ اِرشاد نقل کیا ہے : اگر شریعت نے میرے مُنہ میں لگام نہ ڈالی ہوتی تو میں تمہیں بتا دیتا کہ تم نے گھر میں کیا کھایا ہے اور کیا رکھا ہے؟ میں تمہارے ظاہِر و باطِن کو جانتا ہوں کیونکہ تم میری نظرمیں (آر پار نظر آنے والے ) شیشے کی طرح ہو ۔ ( [1] )  

حضرتِ سَیِّدُنا شاہ وَلِیُّ اللہ مُحدِّث دِہلوی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی فرماتے ہیں : میرے والدِماجد حضرتِ شاہ عبدُالرَّحیم عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْکَریْم فرماتے ہیں کہ میں ایک بار خواجہ قُطبُ الدِّین بختیار کاکی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْکَافِی کے مَزارِ پُراَنوار کی زیارت کے لیے گیا ۔ اُن کی رُوح مُبارک ظاہر ہوئی اور فرمایا : ’’تمہارے یہاں فرزند پیدا ہو گا اُس کانام قُطبُ الدِّین احمد رکھنا ۔‘‘چُونکہ زوجہ بڑھاپےکوپہنچ گئی تھیں اس لیے میں نے خیال کیا شاید اِس اِرشا د سے مُراد بیٹے کا بیٹا (یعنی پوتا ) ہو گا ۔ خواجہ قُطبُ الدِّین بختیار کاکی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْکَافِی میرے اِس دِلی خیال پر فوراً مطلع ہو گئے اور فرمایا : ’’میری یہ مُراد نہیں ہے بلکہ وہ فرزند تمہاری صُلب سے ہو گا ۔‘‘ شاہ وَلِیُّ اللہ صاحب مزید فرماتے ہیں : والدِ ماجِد نے ایک مُدّت کے بعد دوسری خاتون سے عَقد (یعنی نکاح ) فرمایا تو یہ کاتِبُ الحُرُوف فقیر وَلِیُّ اللہ پیدا ہوا ۔ شروع میں یہ واقعہ یاد نہ رہا تو وَلِیُّ اللہ نام رکھ دیا اور کچھ عرصہ کے بعد یاد آیا تو دوسرا نام (خواجہ قُطبُ الدِّین بختیار کاکیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْکَافِی کے فَرمان کے مُطابِق ) قُطبُ الدِّین اَحمد رکھا ۔ ([2])

لوحِ محفوظ اَولیائے کِرام کے پیشِ نظر

 



[1]    اخبار الاخیار ، ص۱۵ فاروق اکیڈمی گمبٹ 

[2]    انفاسُ العارفین ، ص ۷۹  ملخصاً  فضل نور اکیڈمی گجرات

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن