سلسلۂ قادریہ میں بیعت کروانے کی وجہ
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Saray Ghar walay naik kesay banay (Qisst 37) | سارے گھر والے نیک کیسے بنیں؟

book_icon
سارے گھر والے نیک کیسے بنیں؟

قادِری رَضوی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی نے بھی خِلافت دی ہے ، شارحِ بخاری ، فقیۂ اعظم ہند مفتی محمد شَریفُ الحق امجدی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِی نے سَلاسِلِ اَربعہ قادریہ ، چشتیہ ، نقشبندیہ اور سہروردیہ کی خِلافت وکُتُبِ اَحادیث وغیرہ کی اِجازت بھی عطا فرمائی ہے ، اس کے علاوہ  جانشینِ سَیِّدی قُطبِ مدینہ حضرت مولانا فضلُ الرَّحمٰن اَشرفی قادری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ الْقَوِی نے بھی اپنی خِلافت اور حاصِل شُدہ اَسانید و اِجازات سے نوازا ہے ۔

سلسلۂ  قادریہ میں بیعت کروانے کی وجہ

سُوال : چاروں سَلاسِل میں خِلافت حاصِل ہونے کے باوجود آپ صرف سلسلۂ  قادِریہ  میں ہی  بیعت کرواتے ہیں اس  کی کیا وجہ  ہے ؟

جواب : (شیخِ طریقت ، اَمیرِ اہلسنَّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ فرماتے ہیں : ) سلسلۂ قادِریہ میں بیعت کروانے کی ایک وجہ تو یہ ہے کہ یہ سلسلہ دِیگر سَلاسِل سے  افضل ہے جیساکہ میرے آقااعلیٰ حضرت ، امام اہلسنَّت مولانا شاہ امام احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن فرماتے ہیں : بِلاشُبہ خاندانِ اَقدس قادری تمام خاندانوں سے افضل ہے کہ حضور پُرنور سَیِّدُنا غوثُ الاعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ اَفضلُ الاولیاء و اِمامُ العُرَفاء و سیِّدُالافراد و قطبِ اِرشاد ہیں ۔ ( [1] )

دوسری وجہ یہ ہے کہ میرا مُشاہدہ ہے کہ شجرۂ قادریہ رضویہ کے تمام اَوراد و وَظائف تمام اسلامی بھائی مکمل نہیں پڑھ پاتے تو جب چاروں سَلاسِل میں بیعت  کریں گے تو چاروں کے اَوراد و وَظائف کیونکر  پڑھ پائیں گے؟لہٰذا چاروں سلسلوں میں بیعت ہونے کی خواہش کے بجائے  بہتر یہ ہے  کہ” یَکْ دَرْ گِیْر مُحْکَمْ گِیْر یعنی ایک دروازہ پکڑ اور مضبوطی کے ساتھ پکڑ“ پر عمل کرتے ہوئے ایک  ہی سلسلے میں بیعت ہو کر اسی کے تمام اَوراد و وَظائف  پڑھ لیے جائیں ۔ ہر اسلامی بھائی کو چاہیے کہ وہ  مَدَنی اِنعام پر عمل کرتے ہوئے شجرۂ قادریہ رضویہ ضیائیہ کے اَوراد و وَظائف  پڑھنے کا معمول بنائے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ  دِین و دُنیا کی بے شمار بَرکتیں نصیب ہوں گی ۔  

قادری کر قادری رکھ قادریوں میں اُٹھا

قدرِ عبدُالقادر قدرت نُما کے واسطے    (حدائقِ بخشش )

بچپن میں خِلافت

سُوال : حضور  ! کیا کسی کو بچپن میں بھی خِلافت ملی ہے ؟

جواب : جی ہاں !  کئی مَشائخِ  کرامرَحِمَہُمُ اللّٰہُ  السَّلَام ایسے ہیں جنہیں  بچپن ہی میں خِلافتیں ملیں ہیں ۔ انہیں ہستیوں میں سے ایک شہزادۂ اعلیٰ حضرت مفتیٔ اعظم ہند حضرتِ علّامہ مولانا محمدمصطفےٰ رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰنبھی ہیں جنہیں ایامِ شِیرخوارگی میں ہی خِلافت مِل گئی تھی ۔ چُنانچہ جب آپ کی عمر چھ ماہ تھی اس وقت حضرت شاہ ابو الحسین احمد نوری میاں مارہروی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِی بریلی تشریف لائے ، حضرت مفتیٔ اعظم کو گود میں لے کر مُرید کیا ، پھر اپنا لُعابِ دَہن انگشتِ شہادت سے نومولود کے دَہن میں ڈال کر دیر تک دُعاؤں سے نوازتے رہے اور خاندانِ بَرکات کے سارے تیرہ سَلاسِل کی اِجازت و خِلافت مَرحمت فرمائی ۔ آپ نے فرمایا : یہ بچہ مادر زاد ولی ہے ، فیض کے دریا بہائے گا ۔ ( [2] )

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو ! اَولیائے کاملینرَحِمَہُمُ اللّٰہُ الْمُبِیْن کی بھی کیا خوب  شانیں ہیں ، ان نُفُوسِ قدسیہ پر اللہ عَزَّ وَجَلَّ  کی عطا سے



[1]    فتاویٰ رضویہ ، ۲۶/۵۶۸

[2]    جہانِ مفتیٔ اعظم ، ص۱۸۳ملخصا رضا اکیڈمی ممبئی  

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن