دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Saray Ghar walay naik kesay banay (Qisst 37) | سارے گھر والے نیک کیسے بنیں؟

book_icon
سارے گھر والے نیک کیسے بنیں؟

نافرمان اولاد کو فرماں بردار بنانے کے لیے تا حُصُولِ مُرادنَمازِ فجر کے بعد آسمان کی طرف رُخ کر کے’’یَاشَھِیْدُ‘‘21بار پڑھیے ۔ (اوّل و آخر ایک بار دُرُود شریف ) ۔ (۱۸ ) مَدَنی اِنعامات کے مُطابِق عمل کی عادت بنایئے اور گھر کے جن اَفراد کے اندر نَرم گوشہ پائیں اُن میں اور آپ اگر باپ ہیں تو اَولاد میں نرمی اور حِکمتِ عملی کے ساتھ مَدَنی اِنعامات کا نَفاذ کیجیے ، اللہ  عَزَّوَجَلَّ  کی رَحمت سے گھر میں مَدَنی اِنقلاب بَرپا ہو جائیگا ۔ (۱۹ ) پابندی سے ہر ماہ کم از کم تین دن کے مَدَنی قافِلے میں عاشِقانِ رسول کے ساتھ سُنَّتوں بھرا سفر کر کے گھر والوں کے لیے  بھی دُعا کیجیے ۔ مَدَنی قافِلے میں سفر کی بَرَکت سے بھی گھروں میں مَدَنی ماحول بننے کی مَدَنی بہاریں سننے کو ملتی ہیں ۔

تنظیمی سوچ کیسےاَپنائی جائے؟  

سُوال : تنظیمی سوچ  کسے کہتے ہیں نیز تنظیمی سوچ  کیسے اَپنائی جائے؟

جواب : دعوتِ اسلامی کے مَدَنی مَرکز کی طرف سے ملنے والے  اُصُول و ضَوابط اور مَدَنی پُھولوں کے مُطابِق عمل بجا لانے کو’’تنظیمی سوچ‘‘ کہتے ہیں ۔ تنظیمی سوچ اپنانے کے لیے مَدَنی مَرکز کی اِطاعت بہت ضَروری ہے ۔ جب تک مَدَنی مَرکز آپ کو شَریعت کے مُطابق کوئی بھی مَدَنی کام کرنے کو کہے ، بِلاچون و چرا  اس کام کو بجا لائیے ۔کسی بھی تحریک یا اِدارے کے ذِمَّہ دار کی اَہم ترین خصوصیت اِطاعت کو ہی سمجھا جاتا ہے ۔ جس میں اِطاعت کا ذہن نہیں ہو گا تو ہو سکتا ہے کہ تَرک ِ اِطاعت کی عادت کی وجہ سے ایسی ہدایات کی بھی خِلاف وَرزی کر بیٹھے جنہیں پورا کرنا شَرعاً بھی واجِب ہو ۔ ایسے ذِمَّہ دار کی اَہمیت آہستہ آہستہ تحریک یا اِدارے کے نزدیک بھی ختم ہوتی چلی جاتی ہے ۔ اگر ہر کوئی اپنی اپنی سمجھ کے مُطابق کام کرنے لگے گا تو اس کا نقصان اِجتماعی طور پر تحریک کو بَرداشت کرنا پڑے گا ، عموماً ہرشخص صرف اپنے ذہن کے مُطابق سوچتا ہے جبکہ مَدَنی مَرکز دُنیا بھر کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کرتا ہے لہٰذا ہر ایک کو تنظیمی سوچ اَپناتے ہوئے مَدَنی مَرکز کے دِیئے ہوئے اُصُول و ضَوابط اور مَدَنی پُھولوں کے مُطابق مَدَنی کام کرنے کی کوشش کرنی چاہیے ۔  

تنظیمی ترکیب کے مُطابِق مَدَنی کام کیجیے

مَدَنی ماحول سے وابستہ اَئمہ کرام کو بھی  چاہیے کہ  وہ سر پر عمامے  شریف کا تاج  سجاتے ہوئے تنظیمی ترکیب کے مُطابق مَدَنی کام کریں ۔ اپنے بیانات تنظیمی ترکیب کے مُطابق مثبت اَنداز میں کریں اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ  اس کی بَرکتیں آپ  خود دیکھ لیں گے ۔ دعوتِ اسلامی بننے سے قبل جب میں بابُ المدینہ (کراچی ) کے علاقے میٹھادر کی”نُور مسجد“میں اِمامت کیا کرتا تھا  تو اس وقت میرے بیان کرنے کا اَنداز بھی  موجودہ تنظیمی ترکیب کے مُطابق نہ تھا تو مجھے سُننے والے بھی گنتی کے چند اَفراد ہوتے تھے ۔ پھر  جب عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کا آغاز ہوا تو میں نے اپنا اَندازِ بیان تبدیل کرتے ہوئے مثبت اور اِصلاحی انداز اِختیار کیا ، جس کی بَرکت سے لوگ آہستہ آہستہ قریب آتے گئے اور یہ کارواں بڑھتا گیا ، اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ  اب دعوتِ اسلامی  کے مَدَنی کام کی دُنیا بھر میں دھومیں مچی ہوئی ہیں ۔  

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو ! دعوتِ اسلامی کے مَدَنی کام کا آغاز ایک مسجد سے ہوا اور ایک مسجد کے امام نے ہی شروع کیا ۔ مَدَنی ماحول سے وابستہ اَئمہ کرام کو چاہیے کہ وہ تنظیمی سوچ اَپناتے ہوئے مَدَنی مَرکز کے طریقۂ   کار کے مُطابق اپنے علاقے میں مَدَنی کاموں کی دھومیں مچائیں ۔ ہفتہ وار سُنَّتوں بھرے اِجتماع میں اوّل تا آخر شِرکت فرمائیں ، نیز ہفتے میں ایک دِن مَدَنی دورہ میں شِرکت

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن