دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Saray Ghar walay naik kesay banay (Qisst 37) | سارے گھر والے نیک کیسے بنیں؟

book_icon
سارے گھر والے نیک کیسے بنیں؟

ماحول قائم  ہو جائے گا ۔ (۱ ) گھر میں آتے جاتے بلند آواز سے سلام کیجیے ۔ (۲ ) والِدہ یا والِدصاحِب کو آتے دیکھ کر تعظیماً کھڑے ہو جایئے ۔ (۳ ) دن میں کم از کم ایک بار اسلامی بھائی والِد صاحِب کے اور اسلامی بہنیں ماں کے ہاتھ اور پاؤں چوما کریں ۔ (۴ ) والِدَین کے سامنے آواز دِھیمی رکھیے ، ان سے آنکھیں ہرگز نہ ملائیے ، نیچی نگاہیں رکھ کر ہی بات چیت کیجیے ۔ (۵ ) ان کا سونپا ہوا ہر وہ کام جو خِلافِ شَرع نہ ہو فورا ًکر ڈالیے ۔ (۶ ) سنجیدگی اپنایئے ۔ گھر میں تُو تکار ، اَبے تَبے اور مذاق مسخری کرنے ، بات بات پر غصّے ہو جانے ، کھانے میں عیب نکالنے ، چھوٹے بہن بھائیوں کو جھاڑنے ، مارنے ، گھرکے بڑوں سے اُلجھنے ، بحثیں کرتے رہنے کی اگر آپ کی عادَتیں ہوں تو اپنا رَوَیّہ یکسر تبدیل کر دیجئے ، ہر  ایک سے مُعافی تَلافی کر لیجیے ۔ (۷ ) گھر میں اور باہر ہر جگہ آپ سنجیدہ ہو جائیں  گے تو اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ    گھر کے اندر بھی ضَرور اِس کی بَرَکتیں ظاہِر ہوں گی ۔ (۸ ) ماں بلکہ بچّوں کی امّی ہو تو اُسے نیز گھر (اور باہَر ) کے ایک دن کے بچّے کو بھی’’آپ‘‘ کہہ کر ہی مخاطِب ہوں ۔ (۹ ) اپنے   محلے کی مسجِد میں عشا کی جماعت کے وَقت سے لے کر دو گھنٹے کے اندر اندر سو جایئے ۔ کاش !  تہجُّد میں آنکھ کُھل جائے وَرنہ کم از کم نَماز ِفجر تو بآسانی (مسجِد کی پہلی صَف میں باجماعت ) مُیَسَّر آئے اور پھر کا م کاج میں بھی سُستی نہ ہو ۔ (۱۰ ) گھر کے اَفراد میں اگر نَمازوں کی سُستی ، بےپردَگی ، فلموں ڈِراموں اور گانے باجوں کا سِلسلہ ہو اور آپ اگر سرپرست نہیں ہیں ، نیز ظنِّ غالِب ہے کہ آپ کی نہیں سُنی جا ئے گی تو بار بار ٹَوکاٹَوک کے بجائے ، سب کو نَرمی کے ساتھ مکتبۃُ المدینہ سے جاری شُدہ سُنَّتوں بھرے بیانات کی آڈیو/وِڈیو کیسٹیں سُنایئے اور مَدَنی چینل دِکھایئے ،

اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ’’مَدَنی نتائج“بَرآمد ہوں گے ۔ (۱۱ ) گھر میں کتنی ہی ڈانٹ بلکہ مار بھی پڑے ، صَبر صَبراور صَبر کیجیے ۔ اگر آپ زَبان چلائیں گے تو ’’مَدَنی ماحول“ بننے کی کوئی اُمّید نہیں بلکہ مَزید بِگاڑ پیدا ہو سکتا ہے کہ بے جا سختی کرنے سے بسا اوقات شیطان لوگوں کوضِدّی بنا دیتا ہے ۔ (۱۲ ) مَدَنی ماحول بنانے کا ایک بہترین ذَرِیعہ یہ بھی ہے کہ گھر میں روزانہ فیضانِ سُنَّت کا دَرس ضَرورضَرورضَرور دیجیے یا سُنیے ۔ (۱۳ ) اپنے گھر والوں کی دُنیا و آخرت کی بہتری کے لیے دِل سوزی کے ساتھ دُعا بھی کرتے رہیے کہ فرمانِ مصطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم ہے : اَلدُّعَاءُ سِلَاحُ الْمُؤْمِنِ یعنی دُعا مؤمن کا ہتھیار ہے ۔ ([1] ) (۱۴ ) سُسرال میں رہنے والیاں جہاں گھر کا ذِکر ہے وہاں سسرال اور جہاں والِدَین کا ذِکر ہے وہاں ساس اورسُسَر کے ساتھ وُہی حُسنِ سُلوک بجا لائیں جبکہ کوئی مانِعِ شَرعی نہ ہو ۔ہاں یہ اِحتیاط ضَروری ہے کہ بہو سُسر کے اور داماد ساس کے ہاتھ پاؤں  چومنے سے بچے ۔ (۱۵ ) مَسائِلُ القرآن صَفحَہ 290 پر ہے : ہر نَماز کے بعد یہ دُعا اوّل و آخر دُرُود شریف کے ساتھ ایک بار پڑھ لیجیے ، اِنْ شَآءَ اللّٰہ  عَزَّوَجَلَّ بال بچے سُنَّتوں کے پابند بنیں گے اور  گھر میں مَدَنی ماحول قائم ہو گا ۔ (دُعا یہ ہے : ) اَللّٰھُمَّ(رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ اَزْوَاجِنَا وَ ذُرِّیّٰتِنَا قُرَّةَ اَعْیُنٍ وَّ اجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِیْنَ اِمَامًا(۷۴) )([2] ) (’’اَللّٰھُمَّ‘‘آیتِ قرآنی کا حصّہ نہیں )  (۱۶ ) نافرمان بچّہ یا بڑا جب سویا ہو تو 11یا 21 دن تک اُس کے سِرہانے کھڑے ہو کر یہ آیاتِ مُبارَکہ صرف ایک بار اتنی آواز سے پڑھیے کہ اُس کی آنکھ نہ کُھلے : بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط ( بَلْ هُوَ قُرْاٰنٌ مَّجِیْدٌۙ(۲۱)فِیْ لَوْحٍ مَّحْفُوْظٍ۠(۲۲)) ([3] ) (اوّل و آخر ایک مرتبہ دُرُود شریف ) یاد رہے !  بڑا نافرمان ہو تو سوتے سوتے سرہانے وظیفہ پڑھنے میں اس کے جاگنے کا اَندیشہ ہے خُصُوصًا جبکہ اس کی نیند گہری نہ ہو ، یہ پتا چلنا مشکل ہے کہ صرف آنکھیں بند ہیں یا سو ر ہا ہے لہٰذا جہاں فتنے کا خوف ہو وہاں یہ عمل نہ کیا جائے ، خاص کر بیوی اپنے شوہر پر یہ عمل نہ کرے ۔ (۱۷ ) نیز



[1]    مستدرک حاکِم ، کتاب الدعاء...الخ ، الدعاء سلاح  المومن و عماد الدين ، ۲/۱۶۲ ، حدیث : ۱۸۵۵ 

[2]    ترجمۂ کنزالایمان : اے ہمارے رب ہمیں دے ہماری بیبیوں اورہماری اولاد سے آنکھوں کی ٹھنڈک  اور ہمیں پرہیزگاروں کا پیشوا بنا ۔ (پ ۱۹ ، الفرقان : ۷۴ )

[3]    ترجمۂ کنزالایمان : بلکہ وہ کمال شرف والا قرآن ہے لوحِ محفوظ میں ۔  ( پ ۳۰ ، البروج : ۲۱-۲۲ )

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن