دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Saray Ghar walay naik kesay banay (Qisst 37) | سارے گھر والے نیک کیسے بنیں؟

book_icon
سارے گھر والے نیک کیسے بنیں؟

پِلا کر مئے عشق دیگا بنا یہ

تمہیں عاشقِ مصطَفٰے مَدَنی ماحول   (وسائلِ بخشش)

مَدَنی ماحول بنانے کا طریقہ

سُوال : مَدَنی ماحول بنانے کا طریقہ اِرشاد فرما دیجیے ۔

جواب : گھر میں مَدَنی ماحول بنانا ہو یا محلے میں یا خاندان میں اس کے لیے سب سے پہلے اپنے کِردار کو پاکیزہ رکھنا ضَروری ہے ۔ اگرآپ باعمل ، حُسنِ اَخلاق اور اعلیٰ کِردار کے مالِک ہوں گے تو اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ آپ کی بات جلد اَثر کرے گی اور آپ مَدَنی ماحول بنانے میں کامیاب ہوجائیں گے ۔ یاد رکھیے ! کسی کی اِصلاح کرنے اور مَدَنی ماحول  بنانے کے لیے نَرمی اور حِکمتِ عملی بہت ضَروری ہے ۔ اگر نرمی کے بجائے گرمی سے کا م لیا تو کسی کی اِصلاح ہونے اور مَدَنی ماحول  قائم ہونے کی کوئی اُمّیدنہیں لہٰذا نرمی اور حِکمتِ عملی اپنا لیجیے ۔ اگر کسی کے والِد صاحب  یا  بھائی داڑھی نہیں رکھتے یا بہنیں اور والِدہ شَرعی پَردہ نہیں کرتیں تو اِبتداءً انہیں داڑھی رکھنے اور شَرعی پردے پر مجبور کرنے کے بجائے نمازی بنانے کی کوشش کی جائے ، جب یہ نمازی بن جائیں تو پھر آہستہ آہستہ انہیں داڑھی رکھنے ، عمامہ سجانے اور شَرعی پَردہ کرنے کی دعوت دیجیے ۔ اَلبتہ اگر  آپ کا غالِب گمان  ہو جائے کہ میں کہوں گا تو میری بات مان لیں گے تو اب داڑھی رکھنے یا پَردہ کرنے کا بولنا لازِم ہے مگر عام طور پرایسا نہیں ہوتا ۔

اِسی طرح اگر کسی غیر جانبدار (Neutral ) نوجوان کو مَدَنی ماحول سے وابستہ کرنا ہوتو اُسے بھی اِبتداءً نماز پڑھنے کی تَرغیب دِلائیے ، جب وہ نماز کا پابند ہو جائے تو پھر  آہستہ آہستہ اسے  داڑھی رکھنے ، عمامہ سجانے اور زُلفیں بڑھانے پر آمادہ کیجیے ۔ اگر آپ نے اِبتداءً ہی داڑھی رکھنے ، عمامہ سجانے اور زُلفیں بڑھانے پر زور دیا تو ہو سکتا ہے کہ وہ بَدظن ہو جائے اور آئندہ آپ سے مُلاقات کرنے سے بھی کترائے ۔ (شیخِ طریقت ، اَمیرِ اہلسنَّت ، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرتِ علّامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطّار قادری رَضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ فرماتے ہیں : ) میرے پاس کئی اسلامی بھائی نئے نئے لوگوں کو لاتے اور مُلاقات کرواتے ہیں ، پھر دَورانِ مُلاقات انہیں اپنے  آگے رکھ کر میری طرف اِشارہ کرتے ہیں کہ انہیں داڑھی رکھنے اور عمامہ باندھنے کا کہہ دو ، میں ان اسلامی بھائیوں کو کان میں بولتا ہوں کہ انہیں پہلے نماز کی دعوت تو دو ، جب یہ نمازی بن جائیں گے تو اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ داڑھی بھی رکھ لیں گے ، عمامہ بھی سجا لیں گے اور زُلفیں بھی بڑھا لیں گے ۔ ہاں اگر  آپ کا غالِب گمان  ہو جائے کہ میں کہوں گا تو میری بات مان لیں گے تو اب داڑھی رکھنے کا بولنا واجِب ہے مگر عام طور پرایسا نہیں  ہوتا ۔

اگر سنتیں سیکھنے کا ہے جذبہ

تم آ جاؤ دیگا سکھا مَدَنی ماحول

تُو داڑھی بڑھا لے عمامہ سجا لے

نہیں ہے یہ ہرگز بُرا مَدَنی ماحول      (وسائلِ بخشش )

گھر میں  مَدَنی ماحول بنانے کے 19 مَدَنی  پھول

سُوال : گھر میں  مَدَنی ماحول بنانے کے مَدَنی  پھول بیان فرمادیجیے ۔

جواب : گھر میں  مَدَنی ماحول بنانے کے لیےمُندَرَجَہ ذَیل 19مَدَنی پھولوں پر عمل کرنے کی عادت بنائیے اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ   گھر میں مَدَنی

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن