دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Saray Ghar walay naik kesay banay (Qisst 37) | سارے گھر والے نیک کیسے بنیں؟

book_icon
سارے گھر والے نیک کیسے بنیں؟

جواب : شریعت و طریقت دونوں کو جُدا جُدا راستے سمجھنا گمراہی ہے ۔ بعض جُہال اپنے ا ٓپ کو  نماز و روزہ اور شَریعت کے دِیگر اَحکام  سے مستثنیٰ (یعنی الگ ) سمجھتے اور اس طرح کی باتیں کرتے  سُنائی دیتے  ہیں کہ  شَریعت کے اَحکام تو اﷲ تعالیٰ تک پہنچنے کا ذَریعہ تھے اور ہم اﷲ تعالیٰ تک پہنچ گئے ، اب ہمیں شریعت کی کیا حاجت؟ ہم تو طریقت پر چل رہے ہیں ۔ ایسے لوگوں کو سنبھل جانا چاہیے کہ ایسی طریقت جو شریعت سے جُدا ہو وہ  خُدائے رَحمٰن  تک نہیں بلکہ شیطان تک پہنچائے گی ، جنَّت تک نہیں بلکہ جہنم میں لے جائے گی ۔چنانچہ اعلیٰ حضرت ، امامِ اہلسنَّت مولانا شاہ امام احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن فرماتے ہیں : شَریعت و طریقت ایک دوسرے سے جُدا اور مختلف راہوں کا نام نہیں بلکہ شَریعت کی اِتباع کیے بغیر خُدا تک پہنچنا محال ہے ۔ شَریعت راہ کو کہتے ہیں اور شَریعتِ محمدیہ کا معنیٰ ہے محمد صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی راہ اور یہ تمام اَحکام جسم و جان و رُوح وقلب و جملہ عُلُومِ اِلٰہیہ و مَعارفِ نامتناہیہ کو جامع ہے جن میں سے ایک ایک ٹکڑے کا نام طریقت و مَعرفت ہے ۔

اِسی طرح طریقت بھی راہ ہی کا نام ہے نہ کہ پہنچ جانے کا ، اب اگر وہ شَریعت سے جُدا ہو تو خُدا تک نہیں بلکہ شیطان تک پہنچائے گی ، جنَّت تک نہیں بلکہ جہنم میں لے جائے گی  کہ شَریعت کے سِوا سب راہوں کو قُرآنِ عظیم نے  باطِل و مَردود فرمایا ہے ۔ معلوم ہوا کہ طریقت یہی شَریعت اور اسی راہِ روشن کا ایک ٹکڑا ہے ۔ اس میں جو کچھ منکشف ہوتا ہے شریعت ہی کے اِتباع کا صَدقہ ہے ورنہ بے اتباعِ شَرع بڑے بڑے  کشف راہبوں ، جوگیوں اور سنیا سیوں کو دیئے جاتے ہیں ، پھر وہ کشف انہیں  دَردناک عذاب اور جہنم کی آگ تک پہنچاتے ہیں ۔ چنانچہ سیِّدُ الطائفہ حضرتِ سَیِّدُنا جنید بغدادی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِالْہَادِی سے عرض کیا گیا کہ” کچھ لوگ  یہ گمان  کرتے ہیں کہ اَحکامِ شریعت تو اللہ  عَزَّوَجَلَّ تک پہنچنے  کا ذَریعہ تھے اور ہم پہنچ گئے  اب ہمیں شَریعت کی کیا حاجت؟ “فرمایا :  وہ سچ کہتے ہیں ، وہ ضَرور پہنچ گئے مگر کہاں تک؟ جہنم تک ۔ چور اور زانی ایسے عقیدے والوں سے بہتر ہیں ۔ (پھر اپنے بارے میں اِرشاد فرمایا کہ میں ) اگر ہزار برس جیوں تو فرائض و واجبات تو بڑی چیز ہیں ، جو نوافل و مستحبات مقرر کر دیئے ہیں بے عُذرِ شَرعی ان میں کچھ کم نہ کروں ۔ ( [1] )

منزل تک پہنچ جانے کے بعد اگر شَریعت کا اِتباع لازِم و ضَروری نہ  ہوتا تو سیِّدُالعالمین صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم اور اِمامُ الواصِلِین حضرتِ سَیِّدُنا علیکَرَّمَ اللّٰہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم ترکِ بندگی و اِتباع شَرع میں سب سے مُقَدَّم ہوتے مگر یہ بات ہر گز نہیں  بلکہ جس قدر قُربِ حق زیادہ ہوتا ہے شَرع کی باگیں اور زیادہ سخت ہوتی جاتی ہیں ۔سَیّدُ المَعصُومِینصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم رات بھر عبادات و نَوافل میں مَشغول اور کارِ اُمَّت کے لیے گِریاں و مَلُول رہتے ، نماز پنجگانہ تو حضور پر فرض تھی ہی نمازِ تہجد کا ادا کرنا بھی حضورِ اَقدس صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم پر لازِم بلکہ فرض قرار دیا گیا جب کہ اُمَّت کے لیے وہی سُنَّت کی سُنَّت ہے ( [2] )۔ ( [3] )اللہ عَزَّوَجَلَّ ہمیں نفس و شیطان کی شرارتوں سے محفوظ فرما کر شریعت و سُنَّت کے مُطابق اپنی زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرمائے ۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّم

 



[1]    الیواقیت و الجواھر ، المبحث السادس والعشرون فی بیان...الخ ، ۱/۲۰۶ دار الکتب العلمیة بیروت

[2]   فتاویٰ رضویہ ، ۲۹/۳۸۸-۳۸۹ ملخصاً

[3]    مزید معلومات کے لیے اعلیٰ حضرت عَلَیْہِ رَحْمَۃُ  رَبِّ الْعِزَّت کا تسہیل شُدہ رسالہ بنام”شریعت و طریقت “ اور اَمیرِ اہلسنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی مایہ ناز کتاب ”کفریہ کلمات کے بارے میں سُوال جواب“کے صفحہ337تا341 کا مُطالعہ کیجیے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ معلوما ت میں اِضافہ ہو گا ۔ یہ دونوں کتابیں دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃُ المدینہ سے ہدیۃً حاصِل کی جا سکتی ہے ۔  (شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ )

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن