دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Saray Ghar walay naik kesay banay (Qisst 37) | سارے گھر والے نیک کیسے بنیں؟

book_icon
سارے گھر والے نیک کیسے بنیں؟

اعلیٰ حضرت ، امامِ اہلسنَّت ، مُجدِّدِدِین و مِلَّت مولانا شاہ امام احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن فرماتے ہیں : حضور (صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم ) کے صَدقے میں اللہتعالیٰ نے حضور (صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم ) کے غُلاموں کو یہ مَرتبہ عنایت فرمایا ۔ ایک بزرگ (رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ ) فرماتے ہیں : ”وہ مَرد نہیں جو تمام دُنیا کو مِثل ہتھیلی کے نہ دیکھے ۔“ انہوں نے سچ فرمایا اپنے مَرتبہ کا اِظہار کیا ۔ ان کے بعد حضرت شیخ بہاءُ الملَّۃِ وَالدِّین نقشبند قُدِّسَ سِرُّہ  نے فرمایا : ” میں کہتا ہوں مَرد وہ نہیں جو تمام عالَم کو انگوٹھے کے ناخن کی مِثل نہ دیکھے ۔“اور وہ جو نسب میں حضور (صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم ) کے صاحبزادے اور نسبت میں حضور (صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم ) کے ایک اعلیٰ جاہ کَفَش بردار (یعنی بلند رُتبہ غُلام ) ہیں اَعْنِیْ (یعنی ) حضور سیِّدُنا غوثِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ قصیدۂ غوثیہ شریف میں اِرشاد فرماتے ہیں :

نَظَرْتُ اِلٰی بِلَادِ اللہِ جَمْعًا

کَخَرْدَلَۃٍ عَلٰی حُکْمِ اتِّصَالٖ

یعنی میں نے اللہ (عَزَّوَجَلَّ ) کے تمام شہروں کو مِثل را ئی کے دانے کے مُلاحظہ کیا ۔

     اور یہ دیکھنا کسی خاص وقت سے خاص نہ تھا بلکہ عَلَی الْاِتِّصَال (یعنی لگاتار ) یہ ہی حکم ہے  اور فرماتے ہیں : ”اِنَّ بُؤْبُؤْۃَ عَیْنِیْ  فِی اللَّوْحِ الْمَحْفُوْظِ میری آنکھ کی پتلی لوحِ محفو ظ میں لگی ہے ۔“لوحِ محفوظ کیا ہے؟اس کے بارے میں اللہتعالیٰ فرماتا ہے : (وَ كُلُّ صَغِیْرٍ وَّ كَبِیْرٍ مُّسْتَطَرٌ(۵۳)) (پ۲۷ ، القمر : ۵۳ ) ترجمۂ کنز الایمان : ”اور ہر چھوٹی بڑی چیز لکھی ہوئی ہے ۔“اور فرماتا ہے : (مَا فَرَّطْنَا فِی الْكِتٰبِ مِنْ شَیْءٍ)(پ۷ ، الانعام : ۳۸ ) ترجمۂ کنز الایمان : ”ہم نے کتاب میں کوئی شے اُٹھا نہ رکھی ۔“ اور فرماتا ہے : (وَلَا رَطْبٍ وَّ لَا یَابِسٍ اِلَّا فِیْ كِتٰبٍ مُّبِیْنٍ(۵۹)) (پ ۷ ، الانعام : ۵۹ ) ترجمۂ کنز الایمان : کوئی تَر و خشک ایسا نہیں جو کتابِ مُبین میں نہ ہو ۔“تو جب لوحِ محفوظ کی یہ حالت کہ اس میں تمام کائنات روزِ اوّل سے روزِ آخر تک محفو ظ ہیں تو جس کو اس کا عِلم ہو ، بے شک اسے ساری کائنات کا عِلم ہو گا ۔ ) [1] (حضرتِ مولانا رُوم عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَیُّوْم مَثنوی شریف میں فرماتے ہیں  :

لَوحِ مَحفوظ اَست پیشِ اَولیا

اَزچہِ مَحفوظ اَست محفوظ اَز خطا

یعنی لوحِ محفوظ اَولیائے کرام رَحِمَہُمُ اللّٰہُ  السَّلَام کے پیشِ نظر رہتی ہے اور جو کچھ اس میں محفوظ ہے وہ خَطا   سے محفوظ ہے ۔

سیِّدی قُطبِ مدینہ سے بیعت

سُوال : سیِّدی قُطبِ مدینہ حضرتِ مولانا ضیاءُ الدِّین احمد مَدَنی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِالْغَنِی سے آپ کس طر ح بیعت ہوئے؟

جواب : (شیخِ طریقت ، اَمیرِاہلسنَّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ فرماتے ہیں : ) اعلیٰ حضرت ، امام اہلسنَّت ، مُجدّدِ دِین و مِلَّت مولانا شاہ امام احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن سے مجھے شروع  ہی سے  بے حد عقیدت و محبت تھی ، اس عقیدت و محبت  کی بِنا پر  مجھے اعلیٰ حضرت عَلَیْہِ رَحْمَۃُ رَبِّ الْعِزَّت کے سلسلے میں داخِل ہونے کا شوق پیدا ہوا ۔ اس وقت اگرچہ  شہزادۂ اعلیٰ حضرت مفتیٔ اعظم ہند رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ حیات تھے مگر ان سے بیعت ہونے کی صورت میں اعلیٰ حضرت عَلَیْہِ رَحْمَۃُ رَبِّ الْعِزَّت میرے دادا پیر نہ بنتے اس لیے کہ حضور مفتیٔ اعظم ہند رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ اعلیٰ حضرت عَلَیْہِ رَحْمَۃُ رَبِّ الْعِزَّت کے مُرید نہ تھے بلکہ اعلیٰ حضرت عَلَیْہِ رَحْمَۃُ رَبِّ الْعِزَّت نے اپنے دونوں شہزادوں



[1]    ملفوظاتِ اعلیٰ حضرت ، ص۸۱ مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن