دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Samandari Gumbad | سمندری گنبد

book_icon
سمندری گنبد

آئے اُسے لاتیں مارتے جاتے ہیں ، یہ قَطْعاً غیر مہذَّب طریقہ ہے ، اِس طرح پاؤں زخمی ہونے کا بھی اندیشہ رہتا ہے ، نیزاَخبارات یا لکھائی والے ڈِبّوں ، پیکٹوں اورمِنرل واٹر کی خالی بوتلوں وغیرہ پر لات مارنا بے اَدَبی بھی ہے {13} پیدل چلنے میں جو قوانین خلافِ شرع نہ ہوں اُن کی پاسداری کیجئے مَثَلاً گاڑیوں کی آمدورفت کے موقع پر سڑک پار کرنے کیلئے  مُیسَّر ہو تو’’زیبرا کراسنگ‘‘ یا ’’اَووَر ہیڈپُل‘‘ ا ستِعمال کیجئے {14}  جس سَمت سے گاڑیاں آرہی ہوں اُس طرف دیکھ کر ہی سڑک عُبور کیجئے ، اگرآپ بیچ سڑک پر ہو ں اورگاڑی آرہی ہو توبھاگ پڑنے کے بجائے وَہیں کھڑے رہ جایئے کہ اس میں حفاظت زیادہ ہے نیز ریل گاڑی گزرنے کے اَوقات میں پَٹْریاں عُبور کرنااپنی موت کو دعوت دینا ہے ، ریل گاڑی کو کافی دور سمجھ کرگزرنے والے کوجلدی یا بے خیالی میں کسی تار وغیرہ میں پاؤں الجھ جانے کی صورت میں گرنے اور اوپر سے ریل گاڑی گزر جانے کے خطرے کو پیشِ نظر رکھنا چاہئے نیز بعض جگہیں ایسی ہوتی ہیں جہاں پٹری سے گزرنا ہی خلافِ قانون ہوتاہے خُصُوصا اسٹیشنوں پر، ان قوانین پر عمل کیجئے {15} عبادت پر قوّت حاصِل کرنے کی نیّت سے حتَّی الامکان روزانہ پَون گھنٹہ    ذِکر ودُرود کے ساتھ پیدل چلئے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ    وَجَلَّ صحّت اچھّی رہے گی ۔  چلنے کا بہتر طریقہ یہ ہے کہ شروع میں 15مِنَٹ تیز تیز قدم ، پھر 15 مِنَٹ درمیانہ، آخِر میں 15مِنَٹ پھر تیز قدم چلئے ، اس طرح چلنے سے سارے جسم کو ورزِش ملیگی ، اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ    وَجَلَّ نظامِ اِنْہِضام (اِنْ ۔ ہِ ۔ ضام یعنی ہاضِمہ ) دُرُست رہے گا، دل کے اَمراض اور دیگربے شمار بیماریوں سے بھی اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ    وَجَلَّ حفاظت ہو گی ۔

        ہزاروں سنّتیں سیکھنے کے لئے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ دو کُتُب (۱) 312 صَفحات پرمشتمل کتاب بہارِ شریعت حصّہ 16 اور(۲) 120 صَفحات کی کتاب ’’ سنَّتیں اور آداب‘‘ہدِیَّۃً حاصِل کیجئے اور پڑھئے ۔  سنَّتوں کی تربیّت کا ایک بہترین ذَرِیعہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافِلوں میں عاشِقانِ رسول کے ساتھ سنّتوں بھرا سفر بھی ہے ۔

لوٹنے رَحمتیں قافلے میں چلو                      سیکھنے سنّتیں قافلے میں چلو

ہوں گی حل مشکلیں قافلے میں چلو              ختم ہوں شامتیں قافِلے میں چلو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!          صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

یہ رسالہ پڑھ کر دوسرے کو دے دیجئے

شادی غمی کی تقریبات، اجتماعات، اعراس اور جلوسِ میلاد و غیرہ میں مکتبۃ المدینہ کے شائع کردہ رسائل اور مدنی پھولوں پر مشتمل پمفلٹ تقسیم کرکے ثواب کمائیے ، گاہکوں کو بہ نیتِ ثواب تحفے میں دینے کیلئے اپنی دکانوں پر بھی رسائل رکھنے کا معمول بنائیے ، اخبار فروشوں یا بچوں کے ذریعے اپنے محلے کے گھر گھر میں ماہانہ کم از کم ایک عدد سنتوں بھرا رسالہ یا مدنی پھولوں کا پمفلٹ پہنچاکر نیکی کی دعوت کی دھومیں مچائیے اور خوب ثواب کمائیے ۔

 

 

 

 

 

 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن