30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
تم ہو صاحب عزو کرامت
تم ہو لعلِ نگین کرامت
تم ہو نہایت رحمت والے
صَلَّی اللّٰہ صَلَّی اللّٰہ
صَلَّی اللّٰہ عَلَیْک وَسَلَّم
صَلَّی اللّٰہ صَلَّی اللّٰہ
اَوْحٰی اِلَیْکَ اللّٰہ مَا اَوْحٰی
مَنْ یَّعْلَمُھَا اِلَّا اَنْتَ
مولیٰ سرِ قدرت والے
صَلَّی اللّٰہ صَلَّی اللّٰہ
صَلَّی اللّٰہ عَلَیْک وَسَلَّم
صَلَّی اللّٰہ صَلَّی اللّٰہ
چہرہ مَطلَعِ نورِ الٰہی
سینہ مخزنِ رازِ خدائی
شرحِ صدرِ صدارت والے
صَلَّی اللّٰہ صَلَّی اللّٰہ
صَلَّی اللّٰہ عَلَیْک وَسَلَّم
صَلَّی اللّٰہ صَلَّی اللّٰہ
تم ہو ہمارے ہم ہیں تمہارے
رب کے پیارے راج دُلارے
عزت والے عظمت والے
صَلَّی اللّٰہ صَلَّی اللّٰہ
صَلَّی اللّٰہ عَلَیْک وَسَلَّم
صَلَّی اللّٰہ صَلَّی اللّٰہ
ہم ہیں بیٹھے تمرے دُوارے
اپنی اپنی جھولی پسارے
داتا پیارے دولت والے
صَلَّی اللّٰہ صَلَّی اللّٰہ
صَلَّی اللّٰہ عَلَیْک وَسَلَّم
صَلَّی اللّٰہ صَلَّی اللّٰہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع