30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
میرا گھر غیرتِ خورشید دَرخشاں ہوگا
میرا گھر غیرتِ خورشیدِ دَرخشاں ہوگا
خیر سے جانِ قمر جب کبھی مہماں ہوگا
جو تبسم سے عیاں اِک دُرِ دَنداں ہوگا
ذَرَّہ ذَرَّہ مرے گھر کا مَہِ تاباں ہوگا
کیوں مجھے خوف ہو محشر کا کہ ہاتھوں میں مرے
دامنِ حامیِ خود ماحیِ عصیاں ہوگا
پلہ عصیاں کا گراں بھی ہو تو کیا خوف مجھے
میرے پلے پہ تو وہ رحمتِ رَحماں ہوگا
مجھ سے عاصی کو جو بے داغ چھڑا لائیں گے
اَہلِ محشر میں جو دیکھے گا وہ حیراں ہوگا
کوئی منہ میرا تکے گا کہ یہ وہ عاصی ہے
جس کو ہم جانتے تھے داخلِ میزاں ہوگا
کوئی اس رحمتِ عالم پہ تصدق ہوگا
کوئی یہ شانِ کرم دیکھ کے قرباں ہوگا
ماجرا دیکھ کے ہوگا یہ کسی کو سکتہ
اِک تعجب سے وہ اَنگشت بدنداں ہوگا
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع