30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْکَ وَسَلَّم صَلَّی اللّٰہ صَلَّی اللّٰہ
تم ہو حق کے وہ ہے تمہارا سب ہے تمہارا جو ہے اس کا
حق سے ایسی اُلفت والے صَلَّی اللّٰہُ صَلَّی اللّٰہ
صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْکَ وَسَلَّم صَلَّی اللّٰہ صَلَّی اللّٰہ
سروَر و آقا مالک و مولیٰ دونوں جگ کے تم ہو داتا
رحمت والے رافت والے صَلَّی اللّٰہُ صَلَّی اللّٰہ
صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْکَ وَسَلَّم صَلَّی اللّٰہ صَلَّی اللّٰہ
سارے رسولوں سے تم برتر تم سارے نبیوں کے سرور
سب سے بہتر اُمت والے صَلَّی اللّٰہُ صَلَّی اللّٰہ
صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْکَ وَسَلَّم صَلَّی اللّٰہ صَلَّی اللّٰہ
کون ہے محبوبوں میں تم سا کوئی نہیں ہے حاشا کلا
پیاری پیاری صورت والے صَلَّی اللّٰہُ صَلَّی اللّٰہ
صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْکَ وَسَلَّم صَلَّی اللّٰہ صَلَّی اللّٰہ
حقا حق نے ہے تم کو کیا بے مثل و نظیر و بے ہمتا
اچھی اچھی سیرت والے صَلَّی اللّٰہُ صَلَّی اللّٰہ
صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْکَ وَسَلَّم صَلَّی اللّٰہ صَلَّی اللّٰہ
دونوں جہاں کے سروَر تم ہو دینِ حق کے رہبر تم ہو
شمعِ بزمِ ہدایت والے صَلَّی اللّٰہُ صَلَّی اللّٰہ
صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْکَ وَسَلَّم صَلَّی اللّٰہ صَلَّی اللّٰہ
عرش کی زینت تم ہی سے ہے فرش کی نزہت تم ہی سے ہے
حسن و جمال و لطافت والے صَلَّی اللّٰہُ صَلَّی اللّٰہ
صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْکَ وَسَلَّم صَلَّی اللّٰہ صَلَّی اللّٰہ
مہ کو تم نے ٹکڑے کیا ہے سورج تم نے لوٹایا ہے
زَورِ دَستِ قدرت والے صَلَّی اللّٰہُ صَلَّی اللّٰہ

کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع