30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
سرو و سنبل اور سمن
شمشاد و صنوبر اور سوسن
نرگس نسریں سارا چمن
اس کی ثنا میں نغمہ زن
لَآاِلٰہَ الا اللّٰہ
اٰمَنَّا بِرسُوْلِ اللّٰہ
مولیٰ دل کا زنگ چھڑا
قلبِ نوریؔ پائے جلا
دل کو کردے آئینہ
جس میں چمکے یہ کلمہ
لَآاِلٰہَ الا اللّٰہ
اٰمَنَّا بِرسُوْلِ اللّٰہ
اپنے کرم سے رب ِ کریم
ہم پہ کیا احسانِ عظیم
بھیجا ہم میں بفضلِ عمیم
بحرِ کرم کا دُرِّ یتیم
لَآاِلٰہَ الا اللّٰہ
اٰمَنَّا بِرسُوْلِ اللّٰہ
اپنے مَظہَرِ اَوَّل کو
اپنے حبیبِ اَجمل کو
پہلے نبیِ اَفضل کو
پچھلے ُمرسلِ اَکمل کو
لَآاِلٰہَ الا اللّٰہ
اٰمَنَّا بِرسُوْلِ اللّٰہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع