30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
خود گلِ کوزہ و کوزہ گر
خود کوزہ و خود کوزہ بر
قولِ رُومی کر باوَر
ایماں ہے اے ُکورہ کر
لَآاِلٰہَ الا اللّٰہ
اٰمَنَّا بِرسُوْلِ اللّٰہ
جلوے اس کے ہیں ہرجا
ذات ہے اس کی جا سے وَرا
قدرت سے وہ ان میں ہوا
ذات میں ہے وہ سب سے جدا
لَآاِلٰہَ الا اللّٰہ
اٰمَنَّا بِرسُوْلِ اللّٰہ
نت نئے جلوے ہیں ہر آن
کُلَّ یَوْمٍ ھُوَ فِیْ شَاْن
خود ہی دَرد و خود دَرماں
خود ہی دَست و خود دَاماں
لَآاِلٰہَ الا اللّٰہ
اٰمَنَّا بِرسُوْلِ اللّٰہ
ہر دِل میں ہے اس کی لگن
آنکھوں میں وہ نور اَفگن
کیا صحرا اور کیا گلشن
مہرِ وجود کی ایک کرن
لَآاِلٰہَ الا اللّٰہ
اٰمَنَّا بِرسُوْلِ اللّٰہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع