30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
وہ ہے منزہ شرکت سے
پاک سکون و حرکت سے
کام ہیں اس کے حکمت سے
کرتا ہے سب قدرت سے
لَآاِلٰہَ الا اللّٰہ
اٰمَنَّا بِرسُوْلِ اللّٰہ
ایک وجودِ حقیقی تھا
غیر سراسر فانی ہوا
حق بیں نظر سے جب دیکھا
برملا کہہ اُٹھے عُقَلا
لَآاِلٰہَ الا اللّٰہ
اٰمَنَّا بِرسُوْلِ اللّٰہ
باقی وجودِ حقیقت تھا
باقی یکسر منفی ہوا
کہہ اُٹھے یہ بعض
عُرَفا مَا فِیْ حُبِّیْ اِلَّا اللّٰہ
لَآاِلٰہَ الا اللّٰہ
اٰمَنَّا بِرسُوْلِ اللّٰہ
ہر ہر ذَرّہ ہر قطرہ
شاہد ہے ہر ہر لمحہ
اس کی قدرت و صنعت کا
یکتائی و وَحدت کا
لَآاِلٰہَ الا اللّٰہ
اٰمَنَّا بِرسُوْلِ اللّٰہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع