30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
لَآاِلٰہَ اِلَّا اللّٰہ اٰمَنَّا بِرَسُوْلِ اللّٰہ
پاک ہے عیبوں سے مولیٰ عیب کو اس سے علاقہ کیا
عیب اس کا صالح نہ ہوا ہو متعلق قدرت کا
لَآاِلٰہَ اِلَّا اللّٰہ اٰمَنَّا بِرَسُوْلِ اللّٰہ
روشن ہے یہ جیسے دن اس کا تلوت ناممکن
واقع کہتا ہے موہن اور پھر بنتا ہے مومن
لَآاِلٰہَ اِلَّا اللّٰہ اٰمَنَّا بِرَسُوْلِ اللّٰہ
مَنْ اَصدَق مِنْہُ قِیْلَا مَنْ اَصْدَق مِنْہُ حَدِیْثا
کیسا کیسا رب نے کہا منکر ایک نہیں سنتا
لَآاِلٰہَ اِلَّا اللّٰہ اٰمَنَّا بِرَسُوْلِ اللّٰہ
صدقِ رَبّ جب واجب ہے کذب محال اے خائب ہے
جمعِ دو ضد کب جائز ہے عقل کہاں تری غائب ہے
لَآاِلٰہَ اِلَّا اللّٰہ اٰمَنَّا بِرَسُوْلِ اللّٰہ
اس کا کھائے او منکر اور غرائے او کافر
کون ہے دیتا او غادِر اس کے سوا ہاں او فاجر
لَآاِلٰہَ اِلَّا اللّٰہ اٰمَنَّا بِرَسُوْلِ اللّٰہ
میں ہوں بندہ وہ مولیٰ کون ہے اپنا اس کے سوا
میں ہوں اس کا وہ ہے مرا جس نے بنایا اور پالا
لَآاِلٰہَ اِلَّا اللّٰہ اٰمَنَّا بِرَسُوْلِ اللّٰہ
چار عناصر پیدا کیے جو سب آپس میں ضد تھے
ایک گرہ میں کیسے بندھے یکجا کیسے جمع ہوئے
لَآاِلٰہَ اِلَّا اللّٰہ اٰمَنَّا بِرَسُوْلِ اللّٰہ
آنکھوں میں وہ ہے سر میں وہ دل میں وہ ہے جگر میں وہ
سمع میں وہ ہے بصر میں وہ طبع میں وہ ہے فکر میں وہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع