30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
سر پر بادل کالے کالے دُودِ عصیاں کے ہیں چھالے
دَم گھٹتا ہے میرے مولیٰ صَلَّی اللّٰہ عَلَیْک وَسَلَّم
میں ہوں تنہا بن ہے سونا دُزدِ اِیماں سر پر پہنچا
میری خبر لے میرے مولیٰ صَلَّی اللّٰہ عَلَیْک وَسَلَّم
حال ہمارا جیسا زَبوں ہے اور وہ کیسا اور وہ کیوں ہے
سب ہے تم پر روشن شاہا صَلَّی اللّٰہ عَلَیْک وَسَلَّم
ہر ذَرَّہ پر تیری نظر ہے ہر قطرہ کی تجھ کو خبر ہے
ہو علم لدنی کے تم دانا صَلَّی اللّٰہ عَلَیْک وَسَلَّم
عیب سے تم کو پاک کیا ہے غیب کا تم کو علم دیا ہے
اور خود حق بھی تم سے چھپا کیا صَلَّی اللّٰہ عَلَیْک وَسَلَّم
تو میرے ایماں کو جلا دے جانِ مسیحا دِل کو جلادے
مردہ ہے دل میرا آقا صَلَّی اللّٰہ عَلَیْک وَسَلَّم
حد سے بڑھ گئے عصیاں میرے تو دھو دے آبِ رحمت سے
بحرِ رحمت جوش پہ آجا صَلَّی اللّٰہ عَلَیْک وَسَلَّم
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع