30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
عرش کی زینت تم ہی سے ہے
فرش کی نزہت تم ہی سے ہے
حسن و جمال و لطافت والے
صَلَّی اللّٰہ صَلَّی اللّٰہ
صَلَّی اللّٰہ عَلَیْک
وَسَلَّم صَلَّی اللّٰہ صَلَّی اللّٰہ
مہ کو تم نے ٹکڑے کیا ہے
سورج تم نے لوٹایا ہے
زَورِ دَستِ قدرت والے
صَلَّی اللّٰہ صَلَّی اللّٰہ
صَلَّی اللّٰہ عَلَیْک وَسَلَّم
صَلَّی اللّٰہ صَلَّی اللّٰہ
نافعِ علت دافعِ کربت
تم ہو کہفِ روزِ مصیبت
رب سے اِذنِ شفاعت والے
صَلَّی اللّٰہ صَلَّی اللّٰہ
صَلَّی اللّٰہ عَلَیْک وَسَلَّم
صَلَّی اللّٰہ صَلَّی اللّٰہ
کوئی نہیں ہے ایسا آقا
پردہ ڈھانپے جو تنگوں کا
شرم و حیا و غیرت والے
صَلَّی اللّٰہ صَلَّی اللّٰہ
صَلَّی اللّٰہ عَلَیْک وَسَلَّم
صَلَّی اللّٰہ صَلَّی اللّٰہ
لِلّٰہ خبر لو نوریؔ کی
اچھی صورت ہو نوریؔ کی
چاند سے اچھی صورت والے
صَلَّی اللّٰہ صَلَّی اللّٰہ
صَلَّی اللّٰہ عَلَیْک وَسَلَّم
صَلَّی اللّٰہ صَلَّی اللّٰہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع