دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Salgrah Mananay Ka Tariqa | سالگرہ منانےکاطریقہ

book_icon
سالگرہ منانےکاطریقہ

زندگی گزارتے گزارتے مُعاملہ یہاں تک پہنچ جاتا ہے کہ  بندہ مَر جاتا ہے ۔

سیٹھ جی کو فکر تھی اِک اِک کے دَس دَس کیجیے

موت آ پہنچی کہ مِسٹر جان واپس کیجیے

دوسروں کی موت سے عِبرت حاصِل کیجیے

دوسروں کی موت اپنے لیے بہت بڑی عِبرت ہوتی ہے ۔  ہمارے اىسے بزرگانِ دِىن رَحِمَہُمُ  اللّٰہُ   الْمُبِیْن بھی گزرے  ہىں کہ  اگر وہ  کسى کى تَدفىن کے لیے  قبرستان جاتے تو وہ اپنی موت کو یاد کر کے  اتنے رَنجیدہ ہو جاتے کہ کھانا پینا چھوڑ دیتے تھے ۔  حضرتِ سَیِّدُنا امام محمد غزالی رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ اِرشاد فرماتے ہیں :  اىک دور تھا کہ  جب کوئى جنازہ جا رہا ہوتا تھا  تو جنازے مىں جس کو دىکھو وہ مُنہ پر کپڑا ڈالے رو رہا ہوتا تھا اور اگر کوئی  اَجنبى تَعزىت کرنا چاہتا  تو اسے پتا نہىں چلتا تھا کہ وہ کس سے تَعزىت کرے ؟([1])یاد رہے ! وہ مَىِّت کے لىے نہىں بلکہ اس لیے روتے تھے کہ آج اس  مَیِّت کو غُسل دىا ہے اور  کفن پہناىا ہے اور یہ حرکت  نہیں کر  رہا اور اب اسے کندھوں پر اُٹھا  کر قبرستان کی  طرف چل دئیے ہیں تو کل  ہمارے ساتھ بھی یہی مُعاملہ ہونا ہے ۔ آجکل جنازے میں شریک لوگوں کو دیکھ کر پتا چل جاتا ہے کہ کس سے تَعزیت کرنی ہے کیونکہ جس سے تَعزیت کرنا ہوتی ہے صِرف  وہی رُو رہا ہوتا ہے یا غم کی وجہ سے اس کا مُنہ اُترا  ہوتا ہے ۔ پہلے لوگ جنازے سے عِبرت حاصِل کرتے تھے اس لیے جنازے  کے ساتھ چلتے ہوئے کچھ پڑھنے پڑھانے کا سِلسِلہ بھی نہیں ہوتا تھا پھر جب عُلَمائے کِرام نے دیکھا کہ لوگ غافل ہو گئے ہیں اور جنازے کے ساتھ چلتے ہوئے اِدھر اُدھر کی باتیں کر رہے ہیں تو پھر انہوں نے لوگوں کو جنازے  کے ساتھ چلتے ہوئے پہلے  کلمے  کا وِرد کرنے کی اِجازت دی ۔ ([2])

کوئی اپنی موت کو یاد کرے یا نہ کرے آخر موت ہے

 فی زمانہ ہم کتنے لوگوں کو مَرتا دیکھتے ہیں مگر ہمیں عِبرت نہیں ہوتی لہٰذا ہمیں چاہیے کہ ہم مَرنے والوں کو یاد کر کے  یہ تَصَوُّر کریں کہ مَرنے والے زندگی میں  کىسے ہنستے  بولتے تھے ؟مگر  آج وہ اپنی قبروں میں خاموش پڑے ہىں، ان کے  خوبصورت دانت جھڑ گئے ہیں اور  حسىن بال بِکھر گئے ہیں  ، اُن کی ہرنی جیسی  آنکھىں بہہ کر رُخساروں پر آ گئىں ہیں اور ان کے جِسموں  کے ساتھ کىڑے چمٹ گئے ہیں اور ان کی وہ زبان جو ہر وقت چہکتى رہتی تھی اس کے ساتھ  کىڑے چمٹ گئے ہیں تو یُوں مَرنے والوں کو یاد کر کے ہمیں اپنى موت کو ىاد کرنا چاہىے ۔  بہرحال کوئی اپنی موت کو یاد کرے یا نہ کرے آخر موت ہے ۔  

ایک دِن مَرنا ہے آخر موت ہے

کر لے جو کرنا ہے آخر موت ہے

بارہا عِلمی تجھے سمجھا چکے

مان یا مَت مان آخر موت ہے

زبان کی لکنت دُور کرنے کا وَظیفہ

سُوا ل : جس کى زبان بات کرتے کرتے اٹکتى ہو اس کے لىے رُوحانى وَظىفہ عطا فرما دىجیے ۔  (شارجہ سے سُوال)

جواب : ہر نماز کے بعد سات مَرتبہ یہ چار آیات  پڑھیں ، اگر سات بار نہىں پڑھ سکتے تو اىک ہى بار پڑھ لىا کرىں : (رَبِّ اشْرَحْ لِیْ صَدْرِیْۙ(۲۵) وَ یَسِّرْ لِیْۤ اَمْرِیْۙ(۲۶) وَ احْلُلْ عُقْدَةً مِّنْ لِّسَانِیْۙ(۲۷) یَفْقَهُوْا قَوْلِیْ۪(۲۸))([3])(پ۱۶، طٰه : ۲۵ تا ۲۸) پہلی آیت کے شروع میں لفظ ”قَالَ“ہے وَظیفہ کرتے ہوئے اِس لفظ کو نہیں پڑھنا ۔  اگر پڑھا تو یہ حضرتِ سَیِّدُنا مُوسىٰ کَلِیْمُ اللہ عَلٰی نَبِیِّنا وَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام  کے قول کی حکاىت ہو جائے گی کہ یہ ان کى دُعا ہے ۔  انہوں نے بچپن مىں مُنہ میں انگارا رکھا تھا جس کی وجہ سے زبان شرىف میں گِرہ پیدا ہوئی تو اللہ پاک نے انہیں  ىہ دُعا تعلىم فرمائی ۔ حضرتِ سَیِّدُنا مُوسىٰ کَلِیْمُ اللہ عَلٰی نَبِیِّنَا وَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام اور فرعون کا پورا یہ  ایک واقعہ ہے ۔ اگر بچہ ہکلاتا ہو اور وہ خود یہ آیات  نہ پڑھ سکتا ہو تو ماں باپ یا کوئی بھی جو صحیح قرآنِ پاک پڑھ سکتا ہو وہ پڑھ کر اس پر   دَم کر دیا کرے اللہ کریم اس کی زبان کی گِرہ کھول دے گا ۔   

٭٭٭٭

عالِم کی زینت اور جاہِل کا پردہ

 



[1]    احیاء العلوم، کتاب ذکر الموت وما بعدہ، ۵ /  ۲۳۵ ماخوذاً دار صادر بيروت

[2]    فتاویٰ رضویہ ، ۹ / ۱۴۰ تا ۱۴۷ ماخوذاً 

[3]     ترجمۂ کنزالایمان : عرض کی اے میرے رَب میرے لئے میرا سینہ کھول دے اور میرے لئے میرا  کام آسان کر اور میری زبان کی گِرہ کھول دے  کہ وہ میری بات سمجھیں  ۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن