دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Salgrah Mananay Ka Tariqa | سالگرہ منانےکاطریقہ

book_icon
سالگرہ منانےکاطریقہ

اللّٰہ رَحمت کا وافر حصہ بھی  ہاتھ آئے گا ۔

عُلَما و صُلحا کی بارگاہ میں بچوں کو لے  جانا مفید ہوتا ہے

سُوال : اِمَامُ الْحَرَمَیْن حضرتِ سَیِّدُنا عبدُ الملک بِن عبدُ اللہ جُوَینی رَحْمَۃُ اللّٰہِ  عَلَیْہِ حضرتِ سَیِّدُنا امام محمد غزالی رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ کے اُستاد ہیں، انہیں دیکھ کر ہی حضرتِ سَیِّدُنا امام محمد غزالی رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ عِلمِ دِین حاصِل کرنے کی طرف مائِل ہوئے تھے ، یہ فرماتے ہیں : مجھے جو مقام و مَرتبہ ملِا اس کا ظاہری سبب یہ ہے کہ  میرے والِد مجھے عُلَما اور صُلَحا  کی بارگاہ میں لے جایا کرتے تھے اور ان سے میرے لیے دُعائیں  کروایا کرتے تھے ۔ یہ اِرشاد فرمائیے کہ کیا عُلَما و صُلَحا کی بارگاہ میں اب بھی  بچوں کو لے جانا اور ان سے بچوں کے حق میں دُعائیں کروانا فائدہ مند ہے ؟ (مفتی صاحب کا سُوال )  

جواب : عُلَما و صُلَحا کی بارگاہ میں بچوں کو لے جانا بے شک فائدہ مند ہے ، اِس میں کوئی شک و  شُبہ نہیں ہے ۔  کسی بھی نیک آدمی سے بچوں پر نظر  ڈلوائی اوران کے حق میں دُعا کروائی جا سکتی ہے ۔ اعلیٰ حضرت، امامِ اہلسنَّت مولانا شاہ امام احمد رضا خان رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ نے فتاویٰ رضویہ ، جلد22 صفحہ 394 پر کچھ اِس طرح  تحریر فرمایا ہے کہ ایک مَرتبہ حضرتِ سَیِّدُنا شیخ شِہابُ الدِّین سُہروردیرَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ  مِنیٰ شریف میں موجود مسجدِ خیف شریف کی صَفوں میں آ جا رہے تھے ۔  کسی نے عرض کی : آپ ایسا کیوں کر رہے ہیں؟ اِرشاد فرمایا :  میں اس لیے یہ کر رہا ہوں کہ اللہ پاک کے کچھ بندے ایسے ہیں کہ جب ان کی نگاہ کسی پر پڑ جاتی ہے تو  اسے ہمیشہ کی سعادت عطا فرما دیتی ہے ۔ ([1])

یاد رہے !کسى کھلاڑى، فلم اىکٹر اور ڈانسر سے اپنے بچوں کو  مِلوانا سَعادت کى بات نہىں بلکہ بَربادى والا کام ہے ۔  اگر کوئی  شخص نیکیوں کے حوالے سے مشہور نہیں مگر وہ نمازی ہے ، داڑھی والا ہے ، عمامہ شریف سجاتا یا ٹوپی پہنتا ہے تو یُوں دیکھ کر  عام طور پر اَندازہ ہو جاتا ہے تو اِس  طرح کا اگر کوئی نیک بندہ ہو تو اُس  کے پاس اپنے بچوں کو نظر ڈلوانے کے لیے لے جائیں، بھلے دَم  نہ بھی کروائیں، صِرف اس کے سامنے بچوں کو  کھڑا کر  دیں یا اُس کے ہاتھ میں دے دیں تو اس کی نیک نظر پڑ گئی اور اس  نے بچوں کو  اُٹھا کر چوم لىا تو مدىنہ مدىنہ ہو جائے گا ۔    

دَیُّوث کسے کہتے ہیں؟

سُوا ل : حدىثِ پاک میں ہے : تىن شخص جَنَّت مىں نہىں جائىں گے ، ماں باپ کو ستانے والا، دَىُّو ث اور مَردانى وَضع بنانے والى عورت ۔ ([2])حدیثِ پاک میں اِرشاد فَرمودہ لفظ ”دَىُّوث“ کى وضاحت فرما دیجیے ۔  

جواب : دَىُّوث اس شخص کو بولتے ہىں جس کى بىوى، ماں، بہن یا بىٹى غىرمَردوں سے ملے لیکن وہ اس پر غىرت نہ کھائے ۔ ([3])اىسا شخص بڑا  بَدنصىب ہوتا ہے مگر آج کل تو بیوی کو خود بنا سنوار کر بے پردگى کے ساتھ اسکوٹر پر پیچھے بٹھا کر شاپنگ سىنٹروں  مىں لے جاتے ہىں  حالانکہ حدىثِ پاک مىں اىسوں کو دَىُّوث فرمایا گىا ہے ۔  

دُولہا اور دُلہن کواسٹیج پراکٹھے بٹھانا

سُوا ل : ولىمے کے موقع پر دُولہا اور دُلہن کو اکٹھے اسٹىج پر بٹھاىا جاتا ہے ، اس کى شرعاً کىا حىثىت ہے ؟

جواب : دُولہا دُلہن کو عوام کے سامنے اسٹىج پر اکٹھے بٹھانا اپنى شَرم و حىا کى دَھجىاں اُڑانا ہے ۔  اگر دُلہن مَعَاذَاللّٰہ بے پَردہ بٹھائى جاتى ہے تب تو ىہ  خاص بَدنگاہى کا موقع ہوتا ہے اور اىسے موقع پر شىطان بھرپور وار کرے گا، ظاہر ہے کہ یہ حرام اور جہنم مىں لے جانے والا کام ہے ۔  پہلے تو دُولہا دُلہن کے فوٹو کی فرىم گھر مىں لگا دی جاتی تھی مگر اب تو بہت کچھ بڑھ گىا ہے ، ممکن ہے کہ اب تو سوشل مىڈىا پر بھى دِکھاتے ہوں ۔  ىہ سب دَىُّوث بنانے والے کام ہىں ۔ اللہ پاک مسلمانوں کو عقلِ سلىم عطا فرمائے ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّم   

کیا منجن اور ٹوتھ پیسٹ سے مِسواک کی سُنَّت ادا ہوگی؟

سُوا ل : منجن ىا ٹوتھ  پىسٹ سے بھى دانت صاف ہو جاتے ہىں اور مِسواک سے بھى دانت صاف کرنے ہوتے ہىں تو کىا منجن اور ٹوتھ  پىسٹ سے مِسواک کى سُنَّت ادا ہو جائے گى؟

 



[1]    حضرتِ سَیِّدُنا علّامہ محمد عبدُ الرَّءُوف مناویرَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِتحریر فرماتے ہیں : حضرتِ سَیِّدُناشَیخ شِہَابُ الدِّین سُہروَردیرَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ ایام منٰی  میں مسجد خیف شریف میں صَفوں پر دروہ فرما رہے تھے ۔ کسی نے وجہ پوچھی، فرمایا : لِلّٰهِ  عِبَادٌ اِذَا نَظَرُوْا اِلٰى شَخْصٍ اَكْسَبُوْهُ سَعَادَةَ الْاَبَدِ فَاَنَا اَطْلُبُ ذٰلِكَ   یعنی اللہ پاک کے کچھ بندے ایسے  ہیں جب ان کی نگاہ کسی شخص  پر پڑجاتی ہے تو اسے ہمیشہ کی سعادت عطا فرما دیتی ہے ، میں اسی نگاہ کی تلاش میں دورہ کرتا ہوں ۔  (التیسیر بشرح الجامع الصغیر، حرف الجیم، ۱ / ۴۸۵  مکتبة الامام الشافعی الریاض) 

[2]    مجمعُ الزَّوائِد، كتاب البرة والصلة، باب ما جاء فی العقوق، ۸  / ۲۷۰، حدیث : ۱۳۴۳۲ دار الفکر بیروت

[3]    دُرِّمُختار، کتاب الحدود، باب التعزیر، ۶ / ۱۱۳  ماخوذاً دار المعرفة  بیروت   

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن