30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
تو وہاں موجود افراد نے دیکھا کہ ان کے چہرے پر مسکراہٹ سجی ہوئی تھی ۔
اللہعَزّوَجَلَّ کی اُن پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو !اَلْحَمْدُ للّٰہ عَزَّوَجَلَّ ایسا لگتا ہے دنیا سے قابلِ رشک انداز میں رخصت ہونے والے اِن اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کی دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول اور زمانے کے ولیِ کامل امیرِ اہلسنّت دامت بَرَکاتُہُمُ العالیہ کے دامن سے نسبت رنگ لے آئی اور انہیں آخِری وَقْت کَلِمَہ نصیب ہوگیا ۔
مرتے وقت کلمۂ طیبہ پڑھنے کی فضیلت
خدا عَزَّوَجَلَّکی قسم !خوش قسمت ہے وہ مسلمان جس کو مرتے وَقْت کَلِمَہ نصیب ہو جائے اُس کا آخِرت میں بیڑا پا ر ہے۔ چُنانچِہ نبیِّ رَحْمت، شفیعِ امّت، مالِکِ جنّت، محبوبِ ربُّ العزَّت عَزَّوَجَلَّو صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ جنّت نشان ہے ، جس کا آخِری کلام لَا اِلٰہ اَلَّا اللہُ مُحَمَّدُ رَّسُول اللہہو وہ داخِلِ جنت ہو گا۔
(ابوداوٗد شریف،رقم الحدیث ۳۱۱۶، ج ۳ ص ۱۳۲، داراحیاء التراث العربی )
فضل و کرم جس پر بھی ہُوا لب پر مرتے دَمکَلِمَہ
جاری ہوا جنّت میں گیا لَآ اِلٰہَ اِلَّاا للّٰہ
صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
اِن خوش نصیبوں میں یہ نسبتیں یکساں دیکھی گئیں کہ یہ تمام اسلامی بہنیں اور بھائی …!
(۱) عقیدۂ توحید و رِسالت کے قائل ، (۲)نبی کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے غلام ، (۳)صحابۂ کِرام ، اَہلِ بیت اوراولیاءے کاملین کے مُحِبّ (۴)چاروں آئمۂ عِظام کو ماننے والے اور کروڑوں حَنَفیوں کے عظیم پیشوا سیدُنا امامِ اعظم ابو حنیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے مُقَلِّد( یعنی حَنَفی) تھے ، (۵)مسلک ِاعلیٰ حضرت علیہ الرحمۃ پرکاربند تھے ، (۶) تبلیغِ قراٰن وسنت کی غیر سیاسی عالمگیر تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ اور زمانے کے ولی شیخِ طریقت امیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ العَالِیہکے مرید تھے۔
مزید یہ کہ یہ اسلامی بہنیں اور بھائی! اپنے پیرو مرشد امیر اَہلسنّت دَاْمَتْ بَرَکا تُہُمُ العَالِیہ کی مَدَنی تربیت کی بَرَکت سے {1} پنج وقتہ نمازی اور دیگر فرائض و واجبات پر عمل کا ذہن رکھنے والے تھے ، {2} نیکیاں کرکے نیکی کی دعوت
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع