30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَلْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّـلٰوةُ وَالسَّـلَامُ عَلٰی خَاتَمِ النَّبِیٖن ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِ اللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم ط بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم ط
سجدے کے فضائل
(1)
دُعائے عطّار: یاربَّ المصطفےٰ! جو کوئی 21 صفحات کا رسالہ ” سجدے کے فضائل “پڑھ یا سن لے اُسے سجدوں کی لذّتیں عنایت فرما اور اُس کا چہرہ دُنیا و آخرت میں روشن فرما۔
اٰمین بِجاہِ خاتَمِ النَّبِیّٖن صلّی اللہ علیهِ واٰلهٖ وسلّم
دُرُود شریف کی فضیلت
فرمانِ آخِری نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم : نماز کے بعد حمد وثنا و دُرُود شریف پڑھنے والے سے سرکارِ مدینہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا: دُعا مانگ قبول کی جائے گی ، سُوال کر ، دیا جائے گا۔ (نسائی ، ص 220، حدیث: 1281)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب صَلَّی اللهُ علٰی مُحَمَّد
مَغْفِرت کا نُسْخَہ
حضرتِ ابو سعید خُدْری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: جو بندہ حالتِ سجدہ میں تین مرتبہ یہ کہے: ” یَا رَبِّ اغْفِرْ لِیْ ، یَا رَبِّ اغْفِرْ لِیْ ، یَا رَبِّ اغْفِرْ لِیْ ‘‘ (2)جب وہ اپنا سر اُٹھائے گا تو اُس کی مغفرت( یعنی بخشش) ہوچکی ہوگی۔ (مصنف ابن ابی شیبہ، 7/33، حدیث: 3) (یہ دُعا نَفْل نماز کے سجدوں میں پڑھئے یا نَفْل کے علاوہ اللہ پاک کی نعمتوں پر سجدۂ شُکر کی نیّت سے سجدہ کریں اور اس میں یہ اور جو چاہیں جائز دُعائیں مانگیں)
1… یہ مضمون امیرِ اہل ِ سنّت دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ کی کتاب فیضانِ نماز صفحہ 255 تا 264 ،268 تا 270 اور273 تا 279 سے لیا گیا ہے۔
2… ترجمہ:اے پَرْوَرْدَگار! میری مغفِرت فرما،اے پروردگار!میری مغفِرت فرما، اے پَرْوَرْدَگار!میری مغفِرت فرما۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع