30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ہے۔ چنانچہ اگلی ہی صُبْح اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے آپ کی آنکھیں روشن فرما دیں۔[1]
دِیْنِ اِسْلَام کی خاطِر مصیبتوں کے پہاڑ کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن جانے والی ایک پاک طِینَت صحابیہ حضرت سَیِّدَتُنا لُبَیْنہ رَضِیَاللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا بھی ہیں۔ آپ رَضِیَاللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا بَنِی مُؤَمَّل کی باندی تھیں۔ اِبْتِدَائے اِسْلَام میں ہی اِسْلَام کی حَقّانِیَّت کا نُور ان کے دِل میں چمک اُٹھا اور یہ دَامَنِ مصطفےٰ سے وَابَسْتہ ہو گئیں، کفّارِمکّہ نے ان پر بھی ظُلْم و سِتَم کی اِنْتِہا کر دی۔ چُنَانْچِہ مَنْقُول ہے کہ جب آپ رَضِیَاللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا مُشَرَّف بہ اِسْلَام ہوئیں تو حضرت سَیِّدُنا عُمَر فَارُوق رَضِیَاللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ جو ابھی تک مسلمان نہ ہوئے تھے آپ رَضِیَاللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا کو دینِ اسلام چھوڑنے پر سَخْت سزائیں دیتے اور اتنا مارتے کہ مارتے مارتے خود تھک جاتےاور کہتے: میں تجھے کہیں کا نہ چھوڑوں گا۔تو آپ رَضِیَاللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا جواب میں کہتیں: اے عمر! اگر اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے سچے رسول صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر ایمان نہ لائے تو اللہ تعالیٰ بھی تمہارے ساتھ ایسا ہی کرے گا۔آخِر کار جب ظُلْم و سِتَم بڑھتے گئے تو حضرت سَیِّدُنا صِدّیقِ اکبر رَضِیَاللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ نے آپ رَضِیَاللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہاکو بھی خرید کر آزاد کر دیا۔[2]
اِسْلَام قُبُول کرنے سے پہلے اَمِیرُ الْمُومِنِین حضرت سَیِّدُنا عُمَر فَارُوق اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ اِیمان لانے والوں کے بَہُت خِلاف تھے۔ چُنَانْچِہ دَعْوَتِ اِسْلَامی کے اِشَاعتی اِدارے مَکْتَبَةُ الْـمَدِیْنَه کی مَطْبُوعَہ 679 صَفحات پر مُشْتَمِل کِتابجنتی زیور صَفْحَہ 518پر ہے: حضرت عمر رَضِیَاللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کی بہن (حضرت فاطمہ بنتِ خطاب رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا) اور ان کے شوہر حضرت سعید بن زید رَضِیَاللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ شروع ہی میں
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع