30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
یہی نہیں بلکہ یہ بَدْبَخْت جب سرکارِ دو عالَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّماور دیگر عاشقانِ خدا و رسول کو دیکھتا تو مذاق اڑاتا۔ (آخر کار اس کا انجام یہ ہوا کہ) ایک دن یہ اپنے گھر سے نکلا تو گرْم جُھلس دینے والی ہوا نے اسے اپنی لپیٹ میں لے لیا،جس سے اس کا چہرہ سیاہ ہو گیا اور یہ حَبَشِی مَعْلُوم ہونے لگا۔ جب اپنے گھر لوٹا تو اہلِ خانہ نے پہچاننے سے اِنْـکَار کردیا اور دروازہ بند کرلیا۔وہاں سے حیران و پریشان واپَس لوٹا اور پھر اِدھر اُدھر ذلیل و خوار پھرتا رہا مگر کوئی اسے پہچانتا نہ کھانے پینے کو کچھ دیتا اور یونہی بھوکا پیاسا واصِلِ جہنّم ہوگیا۔[1]
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کو وَحْدَہ لا شَریک ماننے اور حُضُور پُرنُور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر اِیمان لانے کی پاداش (جُرْم) میں اَذِیَّتوں کی سنگلاخ چٹانوں کا سامنا کرنے والی ایک صحابیہ حضرت سَیِّدَتُنا زِنّیرہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا بھی ہیں۔ آپ رَضِیَاللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہاباندی تھیں۔ اَمِیرُ الْمُومِنِین حضرت سَیِّدُنا ابوبکر صِدِّیْقرَضِیَاللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ نے خریدکر آزاد فرمایا اور کفّار کے ظُلْم و سِتَم سے نجات دلائی۔ چُنَانْچِہ،مَرْوِی ہے کہ حضرت سَیِّدُنا عُمَر فَارُوقرَضِیَاللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ (جو کہ ابھی تک ایمان نہ لائے تھے) اور ابو جَہْل آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہاکو سَخْت تکالیف دیتے یہاں تک کہ آپ رَضِیَاللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا کی آنکھوں کی بینائی جاتی رہی۔ اس پر ابو جَہْل لعین نے کہا:تیری یہ حَالَت لات و عزّی (یعنی کفار مکہ کے بتوں) نے کی ہے۔ تو آپ رَضِیَاللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا نے صَبْر و اِسْتِقَامَت اور جُرْأَت بھرا جواب دیتے ہوئے کہا: لات و عزّی تو یہ بھی نہیں جانتے کہ ان کی پوجا کون کرتا ہے؟ یہ آزمائش تو میرے رب کی طرف سے ہے اور میرا مالِک و پروردگار میری بینائی لوٹانے پر قادِر
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع