دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Sahabiyat Or Deen Ki Khatir Qurbaniyan | صحابیات اور دین کی خاطر قربانیاں

book_icon
صحابیات اور دین کی خاطر قربانیاں

ان ظالِموں نے عورتوں اور بچوں کو بھی مُعاف نہ کیا اور  ان کے ساتھ ایسے ایسے ظالمانہ سُلُوک رَوا رکھے جن کی تصویر کشی سے قَلَم کا سینہ شَق ہو جاتا ہے۔آئیے!ذرا مُـخْتَصَر جائزہ لیتی ہیں کہ راہِ خُدا میں صَحَابِیّات طَیِّبَات رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُنَّپر کس طرح ظُلْم و سِتَم کے پہاڑ توڑے گئے اور انہوں نے ان مَظَالِم  پر کیا طَرْزِ عَمَل اپنایا؟

ظلم و ستم کی آندھیاں

ظُلْم و سِتَم  کی ان آندھیوں کے آگے سینہ سِپَر ہوجانے والی  ہستیوں میں  حضرت سَیِّدَتُنا نَہدِیہ اور ان کی بیٹی رَضِیَاللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُما بھی ہیں۔ یہ دونوں بَنُو عَبدُ الدَّار کی ایک عورت کی باندیاں تھیں جو انہیں سَخْت تکلیفیں دیا کرتی اور کہا کرتی کہ میں کبھی تمہیں آزاد نہ کروں گی اور یہی سُلُوک جاری رکھوں گی، اگر اس سے چھٹکارا چاہتی ہو تو توحید کا اِنْـکَار کر دو یا پھر یہ بھی ہو سکتا ہے کہ تمہارا ہم مَذْھَب کوئی شخص تمہیں خرید کے آزاد کر دے۔ ایک مرتبہ حضرت سَیِّدُنا  صِدّیقِ اکبر رَضِیَاللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ ان کے پاس سے گزرے تو وہ عورت اس وَقْت بھی انہیں یہی کہہ رہی تھی،آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ نے فرمایا : اے اُمِّ فلاں! انہیں آزاد کر دو۔ وہ بولی: آپ نے ان دونوں کو بگاڑا ہے آپ ہی آزاد کریں۔چُنَانْچِہ آپ رَضِیَاللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ نے انہیں خرید کر آزاد کردیا۔[1]

صابِرہ خاتون

حضرت سَیِّدَتُنا بی بی اُمّ عُبَیْس رَضِیَاللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہانے بھی دین کی خاطِر بَہُت مَظَالِم بَرْدَاشْت کئے۔یہ بنی زُہْرہ کی باندی تھیں اور ان کو بھی کافِروں نے بَہُت ستایا،بے حد ظُلْم و سِتَم  کیا۔بِالْخُصُوص اَسْوَد  بن عبدِ یَغُوث آپ رَضِیَاللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا کو سَخْت تکالیف پہنچاتا اور ظُلْم و سِتَم  ڈھاتا۔[2]

 



1    سبل الھدی والرشاد،  الباب الخامس عشر فی عدوان المشرکین...الخ،  ۲ / ۳۶۱ ملخصًا

2    اصابه، ۱۲۱۶۳-ام عبيس،  ۸ / ۴۹۱ملتقطًا

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن