30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
٭…اے کاش! اِیمان کی سلامتی چاہنے والیاں بن جائیں۔
٭…اے کاش! اِیمان پر خاتِمہ کا شَرَف پانے والیاں بن جائیں۔
پیاری پیاری اِسْلَامی بہنو! صَحَابِیّات طَیِّبَات رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُنَّنے جو قُربانیاں دی ہیں، اگرچہ ہمارا آج کا عَمَل اس کے ہزارویں حصّے کے برابر بھی نہیں ہوسکتا، لیکن اگر ان نُفُوسِ قُدْسِیَہ کے نقش قَدَم پر چلتے ہوئے ہم دِیْنِ اِسْلَام کی پاسداری کریں اور شَریعَت کے مُطابِق زِنْدَگی بَسَر کریں تو اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّان کا فیضان ضَرور حاصِل ہوگا اور قَوِی اُمِّید ہے کہ دنیا سے رُخْصَت ہوتے وَقْت ہمارا اِیمان پر خاتِمہ ہو گا۔
پیاری پیاری اِسْلَامی بہنو!تَبْلِیغِ قرآن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دَعْوَتِ اِسْلَامی کے مہکے مہکے مَدَنی ماحول سے وَابَسْتہ رہ کر فِکْرِ آخِرَت کی مَدَنی سوچ ملتی ہے اور ایسی بَہُت سی مَدَنی بہاریں بھی مَوجُود ہیں کہ کئی اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کی بَوَقْتِ وِصَال اِیمان پر رُخْصَتی ہوئی۔ کیونکہ وہ خوش نصیب ہے جو اِس دنیا سے کَلِمَہ پڑھتے ہوئے رُخْصَت ہو۔ جیسا کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے پیارے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ جنّت نشان ہے:جس کا آخِری کلام لَا اِلٰهَ اِلَّا للهُ (یعنی کَلِمَہ طَیِّبہ ) ہو وہ داخِل جنّت ہو گا۔[1] چُنَانْچِہ،
سانگھڑ (باب الاسلام سندھ ) کے ایک اسلامی بھائی کا حَلْفِیَہ بیان ہے کہ میری بہن بِنْتِ عبد الغفّار عطارِیّہ کو کَینْسَر (Cancer) کے مُوذِی مَرَض نے آلیا۔ آہستہ آہستہ حَالَت بگڑتی گئی۔ڈاکٹروں کے مَشْوَرَہ پر آپریشن کروایا،طبیعت کچھ سنبھلی مگر کم و بیش ایک سال بعد مَرَض نے دوبارہ زور پکڑا تو راجپوتانہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع