دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Sahabiyat Or Deen Ki Khatir Qurbaniyan | صحابیات اور دین کی خاطر قربانیاں

book_icon
صحابیات اور دین کی خاطر قربانیاں

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                                    صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

دین قربانی چاہتا ہے

پیاری پیاری اِسْلَامی بہنو!دینِ اسلام کا یہ لہلہاتا کھیت ہمیں ایسے ہی نہیں ملا بلکہ اس کے لیے ہمارے اَسلاف نے بَہُت سی قربانیاں دیں،اپنی جان و مال، گھربار،  بیوی بچے اور دیگر اَعِزّا و اَقْرِبا غَرَضْ  کہ ہر  چیز  دِیْنِ اِسلام کی ترقّی اور اِعْلائے کلمۂ حَق  (حَق کا کَلِمَہ بُلَند کرنے) کے لئے قربان کردی۔ بقولِ شاعِر   ؎

جان دی دی ہوئی اُسی کی تھی

حَق تو یہ ہے کہ حَق اَدا نہ ہوا

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                                    صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

پیاری پیاری اِسْلَامی بہنو!دِیْنِ حَق کی سربلندی کے لیے مَردوں کی قُربانیاں اور شُجَاعَت و  اِسْتِقَامَت کی داستانیں اپنی جگہ، مگر خواتین کی قُربانیوں کا باب بھی بَہُت وسیع

ہے۔ اَوَّلِین مسلمان خواتین نے اسلام کی خاطِر کیسی کیسی مَشَقَّتیں بَرْدَاشْت کیں اور اس راہ میں کیا کچھ قُربان کیا؟  تاریخ ان خواتین کی جُرْأَت و بے باکی پر آج بھی حیران ہے۔ یاد رہے! اس دین کی جڑوں کو مَضْبُوط کرنے کے لیے سب سے پہلے ایک خاتون نے ہی اپنے خون کا نذرانہ پیش کیا۔ یہی نہیں بلکہ جب بھی دین کی خاطِر اپنی یا اپنے گھر والوں کی جان دینے یا کسی کی جان لینے کی ضَرورت پڑی تو مسلمان خواتین کے ماتھے پر شِکَن تک نہ اُبھری، انہوں نے گھر بار لُٹا دئیے، خون کے رشتوں کو خوشی خوشی موت کے حوالے کر دیا، اپنی آبائی سرزمین کو چھوڑ کر دُور کہیں جا کر بسنا پڑا تو بھی ان کے حَوصَلے کبھی پَسْت نہ ہوئے، انہیں تپتے  صَحْرَاؤں میں لٹایا گیا، دہکتے کوئلوں پر بچھایا گیا، لوہے کے لِباس پہنا کر سُورَج کی

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن