دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Sahabiyat Or Deen Ki Khatir Qurbaniyan | صحابیات اور دین کی خاطر قربانیاں

book_icon
صحابیات اور دین کی خاطر قربانیاں

ملی اور اپنے وطن کو چھوڑ دینے کا حکْم آیا تو صحابۂ کِرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کی طرح بَہُت سی صَحَابِیّات طَیِّبَات رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُنَّ نے بھی اس حکْم پر لَـبَّیْك کہتے ہوئے اپنے گھر بار اور وَطَنِ دِیار کو خیرباد کہہ دیا۔ البتہ! بعض صَحَابِیّات طَیِّبَات رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُنَّ کو ہجرت کے وَقْت ایسے دَرْد ناک حالات و واقعات کا سامنا کرنا پڑا کہ آج بھی انہیں یاد کر کے دَرْد مَنْد دل خون کے آنسو رو پڑتے ہیں۔ ذیل میں ایسے ہی دو واقعات کو مُلَاحَظہ فرمائیے: 

بنت رسول پر ظلم کی انتہا

حضرت سَیِّدَتُنا زینب رَضِیَاللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا رسولاللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی سب سے بڑی شہزادی ہیں جو اعلانِ نبوّت سے دس سال قبل مَکّہ مُکَرَّمَہ میں پیدا ہوئیں یہ ابتدا ئے اسلام ہی میں مسلمان ہوگئی تھیں اور جنگ بدر کے بعد حُضُورصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ان کو مکّہ سے مدینہ بلالیا تھا مکہ میں کافروں نے ان پر جو ظُلْم و سِتَم کے پہاڑ توڑے ان کا تو پوچھنا ہی کیا حد ہوگئی کہ جب یہ ہجرت کے ارادے سے اونٹ پر سوار ہو کر مکہ سے باہَر  نکلیں تو کافروں نے ان کا راستہ روک لیا اور ایک بدنصیب کافِر ہِبار بن اَسْوَد جو بڑا ہی ظالِم  تھا،نے نیزہ مار کر ان کو اونٹ سے زمین پر گرا دیا جس کے صَدْمَہ  سے ان کا حَمْل ساقِط ہوگیا یہ دیکھ کر ان کے دیور کِنانہ کو جو اگرچہ کافِر تھا ایک دَم طیش آگیا اور اس نے جنگ کے لئے تیر کمان اُٹھا لیا یہ مَاجْرا  دیکھ کر ابوسفیان نے درمیان میں پڑ کر رَاسْتَہ صاف کرا دیا اور یہ مدینہ مُنَوَّرہ  پہنچ گئیں۔    حُضُور اکرم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے قلب کو اس واقعہ سے بڑی چوٹ لگی،چُنَانْچِہ آپ نے ان کے فضائل میں یہ اِرشَاد  فرمایا کہ ھِیَ اَفْضَلُ بَنَاتِیْ اُصِیْبَتْ فِیَّ یہ میری بیٹیوں میں اس اِعْتِبَار سے بہت فضیلت والی ہے کہ میری طرف ہجرت کرنے میں اتنی بڑی مصیبت اٹھائی۔[1]

بیٹے اور خاوند کی جدائی کا غم

 



1    جنتی زیور،  ص۴۹۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن