30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے مزار مُقَدَّس) سے سیِّدہ کی خواب گاہ بھی دو ہی قَدَم کے فاصلے پر تھی، کون جانتا ہے کہ لاڈلے کو سینے سے لگانے اور اپنے یتیموں کے آنسو آنچل میں جَذب کرنے کے لئے مامتا کے اِضْطِرَاب میں وہ بھی کسی مَـخْفِی گزرگاہ سے اپنے بابا جان کی حریمِ پاک (مُقَدَّس بارگاہ) تک آگئی ہوں۔تاریخ صِرف اتنا بتاتی ہے کہ حضرت زینب رَضِیَاللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا نے بِلَک بِلَک کر کربلا کی داستانِ زلزلہ خیز سنائی۔[1]
نانا تمہارے پاس کریں کیا بیان ہم
اَعدا کے ہاتھ سے ہوئے ہم پر ہیں کیا سِتَم
کیسے ذلیل و خوار کیے آلِ مصطفےٰ
رسوا کیا جہاں میں ہمیں وامُصِیبَتَاہ [2]
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
پیاری پیاری اِسْلَامی بہنو!یہ بڑے ہی دل گردے کا کام ہے کہ جن گلیوں میں بچپن گزرا ہو، جہاں اپنوں کی رونقیں ہوں، جہاں ماں باپ بہن بھائیوں کا پیار مِلا ہو، اس جگہ اس شہر اور ان گلیوں کو ہمیشہ کے لیے چھوڑ دیا جائے، وہ بھی یوں کہ سب سے ناطہ ہی ٹوٹ جائے، پھر اس پر مُسْتَزاد (مزید) یہ کہ ان لوگوں کے ظُلْم و سِتَم کی وجہ سے جانا پڑے جو کبھی مُشْفِق و مہربان اور عزّت و اِحْتِرام کرنے والے ہوں، یقیناً یہ ایک ایسی ذِہْنی اَذِیَّت ہے جسے بَرْدَاشْت کرنا اور صَبْر و اِسْتِقْلَال سے کام لینا بَہُت ہی بَہَادُرِی کا کام ہے۔ دینِ اسلام سے مُشَرَّف ہونے والوں کے ساتھ کفّارِمکّہ کی سب ہمدردیاں خَتْم کیا ہوئیں انہوں نے عاشقانِ خدا و مصطفےٰ پر ظُلْم و سِتَم کی سب حدیں توڑ ڈالیں۔ ان کی سَفَّاکی کی وجہ سے جب ہجرت کی اِجازَت
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع