دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Sahabiyat Or Deen Ki Khatir Qurbaniyan | صحابیات اور دین کی خاطر قربانیاں

book_icon
صحابیات اور دین کی خاطر قربانیاں

پہ چھا گیا۔ حضرت زینب، حضرت شہربانو اور حضرت عابِد بیمار اُبلتے ہوئےجذبات کی تاب نہ لاسکے۔ خاندانِ نبوّت کے دَرْدناک نالوں سے زمین کانپنے لگی، پَتّھروں کا کلیجہ پَھٹ گیا۔کسی نے بجلی کی طرح سارے مدینے میں یہ خَبَر دوڑا دی کہ کربلا سے نبی زادوں کا لُٹا ہوا قَافِلہ  آرہا ہے، شہزادۂ رَسول کا کٹا ہوا سَر بھی ان کے ساتھ ہے۔ یہ سنتے ہی ہر طرف کُہْرام مَچ گیا،قِیامَت سے پہلے قِیامَت آگئی، وُفُورِ غَم  (غَم کی زِیادَتی) اور جذبۂ بے خودی میں اَہْلِ مدینہ باہَر نِکَل آئے۔ جیسے ہی آمنا سامنا ہوا اور نِگاہیں چار ہوئیں دونوں طرف شورِشِ غَم کی قِیامَت ٹوٹ پڑی، آہ و فُغاں کے شور سے آسمان دَہَل گیا،حضرت اِمام کا کٹا ہوا سَر دیکھ کر لوگ بے قابُو ہوگئے، دھاڑیں مار مار کر رونے لگے۔ حضرت زینب فریاد کرتی ہوئی مدینہ میں داخِل ہوئیں:نانا جان! اُٹھئے! اب قِیامَت کا کوئی دِن نہیں آئے گا، آپ کا سارا کنبہ لُٹ گیا، آپ کے لاڈلے شہید ہو گئے،آپ کے بعد آپ کی اُمَّت  نے ہمارا سُہاگ چھین لیا، بے آب و دانہ آپ کے بچوں کو تڑپا تڑپا کے مارا،آپ کا لاڈلا حسین آپ کے نام کی دُھائی دیتا ہوا دنیا سے چل بسا،کربلا کے میدان میں ہمارے جِگَر کے ٹکڑے ہماری نِگاہوں کے سامنے ذَبْح کئے گئے۔ نانا جان!! یہ حسین کا کٹا ہوا سر لیجئے! آپ کے اِنتِظار میں اسکی آنکھیں اب تک کھلی ہوئی ہیں ذرا مَرْقَد  (قَبْرِ مُبارَک)  سے نِکَل کر اپنی آشفتہ نصیب بیٹیوں کا دَرْد ناک حال دیکھئے۔حضرت زینب رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا کی اس پُکار سے سننے والوں کے کلیجے پَھٹ گئے۔

پھر اَہْلِ بَیت کا یہ تاراج کارواں جس دَم اپنے اِمام کا کٹا ہوا سر لئے روضۂ رَسول پر حاضِر ہوا، ہوائیں رُک گئیں، گردِشِ وَقْت ٹھہر گئی،پوری کائنات دَم بخود تھی کہ کہیں آج ہی قِیامَت نہ آجائے۔اس وَقْت کا دِل گداز  (دل کو نرم کرنے والا) اور رُوح فرسا  (تکلیف دِہ) مَنْظَر ضَبْطِ تحریر سے باہَر ہے۔ قلم کو یارا (طاقت، حوصلہ)  نہیں کہ درد و اَلَم کی وہ تصویر کھینچ سکے جس کی یاد اہلِ مدینہ کو صدیوں تڑپاتی رہی۔ خاندانِ نبوّت کے سِوا کسی کو نہیں مَعْلُوم کہ حجرۂ عائشہ میں کیا ہوا۔ کربلا کے فریادی اپنے نانا جان کی تُرْبَت  (قبر مبارَک) سے کس طرح واپَس لوٹے؟ اَشک بار آنکھوں پہ رَحْمَت کی آستین کس طرح رکھی گئی؟  کربلا کے پَسِ مَنْظَر میں مَشِیَّتِ اِلٰہی کا سَربَسْتہ راز کن لفظوں میں سمجھایا گیا؟  مَرْقَدِ رسول  (حضور صَلَّی

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن