30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
پیاری پیاری اِسْلَامی بہنو!ایک غیر ملکی تحقیقی اِدارے کی رپورٹ کے مُطابِق اس وَقْت دنیا بھر میں مسلمانوں کی آبادی ایک ارب ساٹھ کروڑ سے زیادہ ہو چکی ہے جو دنیا کی آبادی کا 23 فیصد حِصّہ ہے۔یعنی کہا جا سکتا ہے کہ تقریباً دنیا کا ہر چوتھا فرد مسلمان ہے،یہ تعداد کم ہونے کے بجائے دِن بَدِن مزید بڑھ رہی ہے جس کی روک تھام کے لیے کُفْر کے ایوانوں میں زلزلے بپا ہیں اور وہ ہر مُمکِن طریقے سے اس سیلابِ رَواں کے سامنے بند باندھنے کی کوشِشیں کر رہے ہیں۔ کہیں غَیُور ماؤں کے جواں سال بیٹوں کی سانسیں چھینی جا رہی ہیں تو کہیں عِفَّت و عِصْمَت کی پیکر دوشیزاؤں کے مُحافِظ بھائیوں کا خاتِمہ کیا جا رہا ہے، کہیں پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی دُکھیاری اُمَّت کی پردہ نشین خواتین کے سُہاگ اُجاڑے جا رہے ہیں تو کہیں ان کی گود میں کھلنے والی نوخیز کلیوں کو مَسلا جا رہاہے۔ ظُلْم و سِتَم اور جَبْر و اِسْتِبْدَاد کا ایسا کون سا ذَرِیْعَہ ہے جو باقی چھوڑا جا رہا ہے؟ آئے دِن نِت نئے ہتھکنڈوں کے ذریعے اِسْلَام کے اس لہلہاتے دَرَخْت کو صفحۂ ہستی سے مِٹانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ حالانکہ ایسے مَذمُوم اِرَادے رکھنے والوں کو مَعْلُوم نہیں :
دَورِ حَیات آئے گا قاتِل، قَضا کے بعد ہے اِبْتِدَا ہماری تِری اِنْتِہا کے بعد
قَتْلِ حسین اَصْل میں مَرگِ یزید ہے اِسْلَام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
کرب و بلا میں ڈوبی داستانِ ظلم و ستم
پیاری پیاری اِسْلَامی بہنو!ظُلْم و سِتَم کی مُنہ زَور آندھیوں سے گھبرائیے نہیں، بلکہ اپنی ہِمَّت بندھائے رکھئے اور جب بھی حَوصَلے پَسْت ہونے لگیں تو کربلا کی دوپہر کے بعد کا وہ لَرزہ خیز اور دَرْد ناک مَنْظَر اپنی نِگاہوں کے سامنے لائیے کہ جب صُبْح سے دوپہر تک خاندانِ نبوّت کے تمام چشم و چراغ اور دیگر عاشِقانِ اَہْلِ بَیت ایک ایک کر کے شہید ہو گئے، ان میں جِگَر کے ٹکڑے بھی تھے اور آنکھ کے تارے بھی، بھائی اور بہن کے لاڈلے بھی اور باپ کی نِشانیاں بھی۔ ذرا اس مَاحَول میں خاندانِ نُبوَّت کی ان
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع