دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Sahabiyat Or Deen Ki Khatir Qurbaniyan | صحابیات اور دین کی خاطر قربانیاں

book_icon
صحابیات اور دین کی خاطر قربانیاں

فرمایا: اے حَمْنہ! اللہ عَزَّ وَجَلَّ سے ثواب کی اُمِّید رکھ۔ عَرْض کی: کس بات پر؟ اِرشَادفرمایا :تمہارا بھائی بھی شہید ہو گیا ہے۔ یہ سن کر آپرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا نے پھر اِنَّالِلّٰهِ وَاِنَّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ پڑھتے ہوئے عَرْض  کی: انہیں بھی جنّت مُبارَک ہو اور اللہ عَزَّ وَجَلَّ ان پر بھی اپنی رَحْمَت فرمائے اور انہیں بَـخْشْ دے۔ اس کے بعد تیسری بار پھر آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اِرشَاد فرمایا:اے حَمْنہ!اللہ عَزَّ  وَجَلَّ سے ثواب کی اُمِّید  رکھ۔عَرْض کی:کس بات پر؟  اِرشَاد فرمایا: تمہارا شوہر بھی شہید ہو گیا ہے۔یہ سن کر آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا نے شِدَّتِ غم سے بے اِخْتِیار ہو کر جب دُکھ کا اِظْہَار کیا تو سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے اِرشَاد فرمایا: عورت کے دِل میں جو مَحبَّت اپنے شوہر کے لیے ہوتی ہے ویسی کسی اور کیلئے نہیں ہوتی۔ پھر اسی مَوْقَع پر دُکھ کے اِظْہَار کے مُتَعَلِّق اِسْتِفْسَار فرمایا تو عَرْض گزار ہوئیں:مُجھے بچّوں کی یتیمی  یاد آگئی تھی، ہم پر نَظَر ِکَرَم فرمائیے۔ چُنَانْچِہ حُضُور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اِن بچوں کے لیے بہترین کفیل ملنے کی دُعا فرمائی۔[1]

صبر و ایثارکی اعلٰی مثال

صَحَابِیّات طَیِّبَات رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُنَّنے بارگاہِ رِسَالَت  سے دین کی خاطِر  قُربانیوں اور پھر ان پر صَبْر و اِسْتِقَامَت کا جو جذبہ پایا تھا، یہ انہیں پاک بی بیوں کا حِصّہ تھاکہ وہ راہِ خُدا میں اپنے عزیزوں کی مُثْلہ شُدہ لاشوں  (یعنی جس لاش کے ناک، کان اور دیگر اَعْضَا وغیرہ کاٹ دئیے جائیں،اس)  کو دیکھ کر بھی کمال صَبْر  کا مُظاہَرہ کرتیں۔ چُنَانْچِہ جب میدانِ اُحد میں

حضرت سَیِّدُنا  حمزہ رَضِیَاللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ  کو بڑی بے دردی سے شہید کیا گیا  اور ان کے ناک کان وغیرہ کا ٹ کر لاش مُبارَک  کی بے حرمتی کی گئی تو آپ کی بہن حضرت سَیِّدَتُنا  صفیہ رَضِیَاللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا کفن لے کر حاضِر  



[1]     کتاب المغازی،  غزوة احد، ۱ / ۲۹۱مفھومًا

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن