30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مَعْلُوم ہے کہ اللہُ غَفَّار عَزَّ وَجَلَّ نے کُفّار سے مُقابَلہ کرنے میں مُجاہِدین کے لئے عظیمُ الشّان ثواب رکھا ہے۔ یاد رکھو! آخِرَت کی باقی رہنے والی زِنْدَگی دنیا کی فنا ہونے والی زِنْدَگی سے بَدَرَجہا بہتر ہے۔ سنو! سنو! قرآنِ پاک کے پارہ 4سورۂ آلِ عِمران کی آیَت نمبر 200 میں اِرشَاد ہوتا ہے:
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اصْبِرُوْا وَ صَابِرُوْا وَ رَابِطُوْا- وَ اتَّقُوا اللّٰهَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَ۠ (۲۰۰)
(پ۴، آل عمران:۲۰۰)
ترجمۂ کنز الایمان:اے اِیمان والو! صَبْر کرو اور صَبْر میں دشمنوں سے آگے رہو اور سرحد پر اِسلامی ملک کی نگہبانی کرو اور اللہ سے ڈرتے رہو، اس امّید پر کہ کامیاب ہو۔
صُبح کو بڑی ہوشیاری کے ساتھ جنگ میں شِرْکَت کرو اور دشمنوں کے مُقابَلے میں اللہ عَزَّ وَجَلَّ سے مَدَد طَلَب کرتے ہوئے آگے بڑھو اور جب تم دیکھو کہ لڑائی زور پر آگئی اور اس کے شُعلے بھڑکنے لگے ہیں تو اس شُعلہ زَن آگ میں کود جانا، کافِروں کے سردار کا مُقابَلہ کرنا،اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ عزّت و اِکرام کیساتھ جنّت میں رہو گے۔ جنگ میں حضرت ِسیِّدتُنا خَنسا رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا کے چاروں شہزادوں نے بڑھ چڑھ کرکُفّار کا مُقابَلہ کیا اور یکے بعد دیگرے جامِ شَہادَت نوش کرگئے۔ جب ان کی والِدۂ محترمہ رَضِیَاللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا کو ان کی شَہادَت کی خَبَر پہنچی تو اُنہوں نے بجائے واوَیلا مچانے کے کہا: اُس پیارے اللہ عَزَّ وَجَلَّ کا شُکْر ہے جس نے مجھے چار شہید بیٹوں کی ماں بننے کا شَرَف عَطا فرمایا۔ مجھے اللہ رَبُّ العزّت کی رَحْمَت سے اُمّید ہے کہ میں بھی ان چاروں شہیدوں کے ساتھ جَنّت میں رہوں گی۔ [1]
غلامانِ محمد جان دینے سے نہیں ڈرتے
یہ سر کٹ جائے یا رہ جائے کچھ پروا نہیں کرتے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع