30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
پیاری پیاری اِسْلَامی بہنو!اِسْلَامی تاریخ ایسے بے شُمار واقعات سے بھری پڑی ہے کہ جب کبھی بھی اِسْلَام پر کوئی کڑا وَقْت آیا تو اِسْلَام کی اَوَّلِین خواتین نے جان دینے سے منہ موڑا نہ دُشمنانِ اِسْلَام کی جان لینے سے کبھی انہوں نے گریز کیا۔ بلاشُبہ ان کے مُتَعَلِّق یہ کہا جا سکتا ہے کہ وہ اس شعر کی عملی صُورَت تھیں: ؎
جان دی دی ہوئی اُسی کی تھی
حَق تو یہ ہے کہ حَق ادا نہ ہوا
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
اَعِزَّا و اَقْرِبا اور اَہْل و عَیال کی قُربانی
پیاری پیاری اِسْلَامی بہنو!صَحَابِیّات طَیِّبَات رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُنَّ نے دین کی خاطِر اپنی ہر مَـحْبُوب چیز قُربان کر دی۔ بھلا ماں باپ، بہن بھائی اور اولاد سے بڑھ کر کون پیارا ہوسکتاہے، ان مُقَدَّس ہستیوں نے باغِ اِسْلَام کی آبیاری کے لئے اپنے جِگَر گوشوں تک کا خون پیش کردیا۔ آئیے!ان میں سے چند ایک کی قُربانیوں کا تَذْکِرہ مُلَاحَظہ کرتی ہیں۔چُنَانْچِہ،
دَعْوَتِ اِسْلَامی کے اِشَاعتی اِدارے مَکْتَبَةُ الْـمَدِیْنَه کے مَطْبُوعَہ 24 صَفحات پر مُشْتَمِل رسالے جوشِ ایمانی صَفْحَہ 5پر ہے: جنگِ قادِسِیہ (جو امیرُ الْمُومنین حضرتِ سیِّدنا عُمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کے دورِ خِلافَت میں لڑی گئی تھی) میں حضرتِ سیِّدَتُنا خَنسا رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا چاروں شہزادوں سَمیت شریک ہوئی تھیں۔ آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا نے جنگ سے ایک روز قَبْل اپنے چاروں شہزادوں کو اس طرح نصیحت فرمائی: میرے پیارے بیٹو! تم اپنی خوشی سے مسلمان ہوئے اور اپنی ہی خوشی سے تم نے ہجرت کی، اس ذات کی قَسَم! جس کے سِوا کوئی مَعْبُود نہیں، تم ایک ہی ماں باپ کی اولاد ہو، میں نے تمہارے نَسَب کو خراب نہیں کیا، تمہیں
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع