دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Sahabiyat Or Deen Ki Khatir Qurbaniyan | صحابیات اور دین کی خاطر قربانیاں

book_icon
صحابیات اور دین کی خاطر قربانیاں

جانا زیادہ بہتر ہے، ذِلَّت کی زِنْدَگی سے عزّت کی موت اَچّھی ہے، آج وَقْت  کا تقاضا ہے کہ بَہَادُرِی کا مُظاہَرہ کرو اور ان رُومیوں سے لڑتے ہوئے جامِ شَہادَت نوش کرو۔ اس پر جب کسی نے اپنے بے سر و سامان اور خالی ہاتھ ہونے کے مُتَعَلِّق عَرْض کی تو آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا نے فرمایا: خیموں کی چوبیں اور دیگر لکڑیاں لے کر ان رُومی ناکَسوں  (ذلیلوں) پر حملہ کر دو، مُمکِن ہے کہ ہم ان پر غالِب آ جائیں، ورنہ کیاہو گا، یہی کہ مرتبۂ شَہادَت پا جائیں گی۔یہ سن کر سب خواتین نے خیموں کی چوبیں نِکال لیں اور ہاتھ میں ایک ایک چوب پکڑ  کر یکبارگی رُومیوں پر ٹوٹ پڑیں۔گویا کہ سراپا نَزاکَت نے پیکر شُجَاعَت کا رُوپ اِخْتِیار کر لیا، حضرت سَیِّدَتُنا خولہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا سب سے پیش پیش تھیں، ایک چوب ان کے ہاتھ میں تھی اور ایک ایک کاندھے اور پشت پر باندھ رکھی تھی تاکہ ایک کے ٹوٹ جانے پر دوسری اِسْتِعمال میں لائی جا سکے۔ آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا  چونکہ اِسْلَام کے بَطَلِ جلیل حضرت سَیِّدُنا ضِرار بن اَزْوَر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کی ہمشیرہ تھیں اس لیے بَہَادُرِی و بے جگری آپ کے خون میں شامِل تھی۔ جب ایک رُومی سپاہی نے آگے بڑھ کر انہیں روکنے کی کوشِش کی تو آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا نے اس کے سر پر اس زور کی چوب ماری کہ اس کا سر تربوز کی طرح پھٹ گیا۔ پھر کیا تھا دیگر خواتین کی ہِمَّت اور بڑھ گئی اور یوں ان سب نے مل کر تقریباً 30 رومیوں کو واصِلِ جہنّم کر دیا۔ ادھر اِسْلَامی لشکر بھی چھ ہزار رومیوں میں سے 5900 کو تہِ تیغ کرنے اور 100 کو گِرِفتار کرنے کے بعد ان کی حِفَاظَت کے لیے آ گیا۔ اس دَستے کی قِیادَت حضرت سَیِّدُنا خالِد بن ولید رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ فرما رہے تھے، انہوں نے دُور سے رُومی لشکر میں اَبْتَری  (بے ترتیبی)  کے آثار دیکھے تو اَحْوَال سے آگاہی پانے کے لیے کسی کو بھیجا،جب یہ حقیقت مَعْلُوم ہوئی کہ مسلمان خواتین نے رومیوں کو مار مار کر ان کا بُھرکَس  (کچومر) نِکال دیا ہے تو خدا کا شکر ادا کیا اور فوراً آگے بڑھ کر ان پاک دامَن بی بیوں کو بُری نَظَر دیکھنے اور ان کی عِصْمَت و عزّت سے کھیلنے کا ناپاک خواب دیکھنے والوں کا نام صفحۂ ہستی سے مِٹا ڈالا۔[1]

 



[1]     فتوح الشام، خوله بنت الازور،  ۲ / ۴۴تا۵۰ ملتقطًا وملخصًا

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن