دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Sahabiyat Or Deen Ki Khatir Qurbaniyan | صحابیات اور دین کی خاطر قربانیاں

book_icon
صحابیات اور دین کی خاطر قربانیاں

یہی نہیں بلکہ جب شام کے میدانِ اَجْنَادِین میں رُوم کی فوجیں صَف آرا ہونے لگیں تو مُلکِ شام میں مُـخْتَلِف جگہوں پر مَصروفِ جِہاد اِسْلَامی لشکر نے بھی ایک ہی جگہ جَمْع ہونے کا اِرَادہ کر لیا۔ اس وَقْت حضرت سَیِّدُنا ابو عُبَیْدہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ حضرت سَیِّدُنا خالِد بن ولید رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کے ساتھ دِمَشْق کا مُحاصَرَہ کیے ہوئے تھے، جب مُحاصَرَہ تَرْک کر کے وہ سب بھی اَجْنَادِین کی طرف روانہ ہوئے تو دِمَشْق میں مَوجُود مَحْصُور رُومیوں کی خوشی کا کوئی ٹھکانا نہ رہا۔چونکہ وہ قلعہ کی دیوار سے اِسْلَامی لشکر کی روانگی کا یہ مَنْظَر دیکھ چکے تھے کہ لشکر کا ایک بڑا حِصّہ آگے آگے جبکہ ان کے پیچھے مَحْض ایک ہزار مُحافِظوں کی مَعِیَّت  میں مال و اَسباب اور عورتوں اور بچوں کا قَافِلہ چل رہا ہے تو انہوں نے اس مَوْقَع  کو غنیمت جانتے ہوئے عَقَب  (پیچھے) سے حملہ کر کے مال و اَسباب ہتھیانے کا پروگرام بنا لیا۔ لہٰذا انہوں نے اپنے فاسِد اِرادوں کی تکمیل کے لیے 16 ہزار کے لشکر کو دو حصّوں میں تقسیم کیا اور چھ ہزار رُومیوں نے مُحافِظِین قَافِلہ  پر حملہ کر دیا جبکہ دوسرے بڑے دس ہزار پر مُشْتَمِل  حصّے نے عورتوں اور بچوں کو قیدی بنا لیا اور سب مال و اَسباب لوٹ کر چلتا بنا۔ مُحافِظِینِ قَافِلہ چونکہ دشمنوں کے ایک حصّے کے ساتھ بر سرِ پیکار تھے اور عورتوں بچوں کی رکھوالی کوئی نہیں کر رہا تھا، چُنَانْچِہ ایک مُحافِظ نے اس مُشکِل گھڑی میں آگے آگے جانے والے اِسْلَامی لشکر کو صُورَتِ حال سے آگاہ کرنے کے لیے اپنے گھوڑے کو ہوا کے دَوش پر دوڑانا شروع کر دیا۔

ادھر مال و اَسباب وغیرہ لُوٹنے والا رُومی لشکر فتح کی خوشی میں پھولا نہ سما رہا تھا اور ایک جگہ رک کر اپنے باقی ماندہ لشکر کا اِنتِظار کر رہا تھا، جب اس مُشکِل گھڑی میں خواتینِ اِسْلَام نے خود پر غور کیا تو حضرت سَیِّدَتُنا خَولہ بِنْتِ اَزْوَر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا  نے تمام عورتوں کو مُخاطَب کرتے ہوئے فرمایا: اِسْلَام کی بَہَادُر بیٹیو!کیا اس بات پر راضی ہو کہ رُومی ہم پر غالِب آ جائیں اور ہم ان مشرکوں کی باندیاں بن کر رہیں؟  ہماری وہ بَہَادُرِی کہ جس کا شُہْرہ ہر خاص و عام کی زبان پر ہے، کہاں چلی گئی؟  ہماری شُجَاعَت اور دانِش مَندی کو آج کیا ہو گیا ہے؟  اے اِسْلَام کی غیرت مند خواتین! ان مشرکوں کی باندی بن کر جینے سے مر

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن